ETV Bharat / international

Foreign Interference in Syria مصری وزیر خارجہ کا شام میں غیرملکی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے بحران کے حل کرنے کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کی اپیل کی۔

Etv Bharat
مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 3:45 PM IST

قاہرہ: مصر کے وزیر خارجہ سامح شوکری نے شام میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق، شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق شام کے ایک جامع سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے پیڈرسن کی کوششوں کے لیے مصر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے ایلچی نے شام کے بحران کے حل میں مصر کے تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق شوکری اور پیڈرسن نے شامی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس سے قبل گیئر پیڈرسن نے کہا تھا کہ شام کی صورتحال غیر متوقع ہے۔ یہاں کی قیادت کو جرأت مندانہ خیالات اور تعاون کی ضرورت ہے اور شام کے لیے سیاسی حل ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ گزشتہ ہفتے شام میں خانہ جنگی کو شروع ہوئے 12 سال مکمل ہو گئے۔ پیڈرسن نے کہا کہ سیاسی حل کے لیے شام کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو بحال کرنا اور شامی عوام کی امنگوں کو پورا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

سنہ 2011 سے ہی شام میں مسلسل خانہ جنگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ یہاں کی مرکزی حکومت کے خلاف متعدد فورسز بر سر پیکار ہیں۔ کرد ملیشیا اپنے خطے کے لیے لڑ رہے ہیں۔ فری سیرین آرمی کا مقصد الگ ہے۔ النصرہ فرنٹ کی الگ کوشش ہے۔ اس میں ترکی، روس اور امریکہ بھی شریک جنگ ہے۔ ایسے میں شام میں امن کی کوششیں کافی مشکل نظر آ رہی ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.