ETV Bharat / international

Turkiye Earthquake ترکیہ کے صوبہ ہاتے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 7:15 AM IST

ترکیہ کے صوبہ ہاتے میں 23 فروری کی رات زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی۔ حالانکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquake in Hatay

ترکیہ کے صوبہ ہاتے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

انقرہ: ترکیہ کے صوبہ ہاتے میں جمعرات کی رات ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6.53 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈیفنے ضلع میں 9.76 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ حالانکہ زلزلے سے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ترکی میں زلزلہ آتے ہی گھروں کے اندر بیٹھے لوگ باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہاتے میں 6 فروری کو پہلی بار دو شدید زلزلے آئے تھے جس کے بعد منگل کی رات مزید دو زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔ ڈیفنے ضلع میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ جنوبی ترکیہ کے 10 صوبوں میں آنے والے حالیہ زلزلے میں 43 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ واضح رہے کہ شام اور ترکیہ میں رواں ماہ کے آغاز میں آنے والے زلزلے میں اب تک 47 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ ملبے سے لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے ترکی کے صوبہ ہاتے میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے میں کئی اور عمارتیں جو پہلے ہی خستہ حال تھیں منہدم ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Turkey ترکیہ میں زلزلے سے پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے، اقوام متحدہ

ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ ملک میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 43,556 ہو گئی ہے۔ اگر شام میں آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو بھی شامل کیا جائے تو اب تک اس تباہی میں 47 ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ترکیہ میں حالیہ زلزلوں سے تقریبا پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں اور تقریباً 50 لاکھ مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنا پڑے گا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے ترکیہ کی رہائشی نمائندہ لوئیسا ونٹن نے منگل کو ایک آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ ملکی حکومت نے زلزلے سے متاثر ہونے والی تقریباً 70 فیصد عمارتوں کا معائنہ کیا ہے۔ ان میں سے 118,000 عمارتوں میں سے 412,000 رہائشی مکانات منہدم ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر منہدم کرنے کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.