ETV Bharat / international

Japan Earthquake جاپان کے ایباراکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 11:51 AM IST

جاپان کے ایباراکی صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ earthquake tremors in ibaraki

جاپان کے ایباراکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

ٹوکیو: ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی صوبے کے کچھ حصوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 10:52 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ایباراکی کے قریب 36.5 ڈگری شمالی عرض البلد اور 140.8 ڈگری مشرقی طول البلد پر سطح سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ ایجنسی نے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔

واضح رہے مئی 2023 میں جاپان کے وسطی اشیکاوا علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق زلزلہ دوپہر 2 بج کر 42 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔ وہیں 21 جولائی 2023 کو امریکہ میں جمعہ کو شام 7:01 بجے (جی ایم ٹی) پر ٹونگا سے 144 کلومیٹر جنوب میں واقع مینوہونا میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی۔ زلزلے کا مرکز 11.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور ابتدائی طور پر اس کا تعین 22.64 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 175.04 ڈگری مغربی طول البلد پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake in Alaska الاسکا میں 7.4 شدت کا زلزلہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.