ETV Bharat / international

Dutch Footballer Suspended فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پرڈچ فٹبالر الغازی معطل

فلسطین کی حمایت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے پر ڈچ فٹبالر انور الغازی کو جرمنی کے فٹبال کلب نے معطل کردیا ہے۔ کلب نے فلسطینی حامی پوسٹ کو کلب کے اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔ German club, Mainz 05, for a pro-Palestinian post

Dutch footballer Anwar al-Ghazi has been suspended

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 10:05 AM IST

Updated : Oct 18, 2023, 2:05 PM IST

جرمنی: حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری کشیدگی میں سینکڑوں عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کی مخالفت و حمایت میں دنیا بھر میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مخالفت یا حمایت میں پوسٹ کررہے ہیں۔ ڈچ فٹبالر انور الغازی کو فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنا مہنگا ثابت ہوا۔ انور الغازی کو فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر ان کے جرمن کلب مینز 05 نے معطل کر دیا۔ اس پوسٹ کو کلب کے اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے ناقابل قبول بتایا ہے۔

  • as the communities who are affected by this situation.
    Every individual, be it in Palestine or elsewhere, has the right to security, a loving home, and opportunities to grow.
    I'm calling for more empathy, deepening our knowledge about the history of this conflict is vital (2/4)

    — Anwar El Ghazi (@elghazi1995) October 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • the profound pain the Palestinians have endured. Glossing over the details would be a disservice to the countless souls affected over the last 70+ years. Let's commit to learning, understanding, and seeking solutions grounded in knowledge, truth and justice for all. (4/4)

فٹبالر الغازی کا تعلق مراکش سے ہے اور وہ دو بار نیدرلینڈز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ستمبر کے آخر میں مینز 05 کے ساتھ الغازی نے معاہدہ کیا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈچ جائنٹس PSV Eindhoven اور Ajax کے ساتھ ساتھ پریمیئر لیگ کلبوں Aston Villa اور Everton کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔ فٹبالرانور الغازی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایک پیغام پوسٹ کیا تھا جس کا اختتام انھوں نے "فلسطین آزاد ہو گا" سے کیا۔ جرمنی میں فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ ان کے حامیوں نے ملک میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی کی شکایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیٹ کرائم کا شکار ہوئے 6 سالہ مسلم لڑکے کی تدفین ہوئی

اس سے قبل امریکہ میں جنگ سے متعلق امریکی صحافتی اداروں میں جانبداری کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ امریکی نیوز نیٹ ورک ایم ایس این بی سی نے معروف اینکر ایمن محیل الدین کے پروگرام دوسرے اینکر سے کرائے تھے۔ معروف اینکر مہدی حسن کے شو کا شیڈول نشر نہیں کیا گیا تھا۔ علی ویلشی کو ہٹا کر ایک دوسرے اینکر کی تقرری کی گئی تھی ۔ تاہم این بی سی نے ان تبدیلیوں کو اتفاقی بتایا تھا۔ حال ہی میں حماس اور اسرائیل جنگ سے پریشان ایک 71 سالہ شخص نے امریکہ کے ہی شکاگو میں ایک 6 سالہ مسلم بچے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا تھا، اور بچے کی ماں کو زخمی کردیا تھا۔ اس وحشیانہ نفرت انگیز قتل کی مقامی منتخب عہدیداروں سمیت وائٹ ہاؤس تک نے مذمت کی تھی۔

Last Updated : Oct 18, 2023, 2:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.