ETV Bharat / international

Donald Trump Update ڈونالڈ ٹرمپ پر جعلسازی کے 34 الزامات عائد

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 6:10 PM IST

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے خلاف چند ثبوت ستمبر 2016 میں آڈیو ریکارڈنگ سے حاصل کیے گیئے تھے جس میں وہ اور ان کے اٹارنی اس حوالے سے بات کر رہے تھے کہ وہ کس طرح ان کے حوالے سے خبریں دبائیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جنسی تعلقات پر دو خواتین کو رقم کی ادائیگی سمیت 34 الزامات عائد کردیے گئے جبکہ انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا تاہم امریکہ میں تاریخ رقم ہوگئی۔ ڈان نے غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ جب عدالت میں پیش ہوئے تو ان پر فرد جرم کھول دیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹرمپ اور دیگر نے 2016 میں امریکی انتخابات سے قبل انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بارے میں منفی خبریں ایک منصوبے کے تحت روک دیں اور دو خواتین سابق پورن اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز اور ماڈل کیرن مک ڈوگل ہیں۔

نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ کے مطابق الزام ہے کہ سابق صدر کی جانب سے ٹرمپ ٹاور کے دربان کو رقم دی گئی، جنہوں نے کہا کہ ان کا شادی کے بعد ایک بچہ ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ عدالت میں سماعت کے بعد فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ مار لیگو پہنچے جہاں وہ اپنے وکلا کے ہمراہ تھے۔ایک سوال پر 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہیں۔ٹرمپ کے ایک وکیل ٹوڈ بلینچے نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں اور پوری تندہی سے لڑیں گے اور کہا کہ ٹرمپ مذکورہ الزامات پر غصے میں تھے اور بے چین تھے۔وکیل نے کہا کہ اس کے باوجود ٹرمپ ہشاش بشاش تھے اور وہ یہاں نہیں رکیں گے اور نہیں نیچا نہیں دکھایا جاسکتا جبکہ انہیں اس سب کا ادراک تھا۔

جج نے اگلی سماعت 4 دسمبر کو مقرر کی اور کسی بھی فریق کے حوالے سے حکم نامہ جاری نہیں کیا۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے خلاف چند ثبوت ستمبر 2016 میں آڈیو ریکارڈنگ سے حاصل کیے گیئے تھے جس میں وہ اور ان کے اٹارنی اس حوالے سے بات کر رہے تھے کہ وہ کس طرح ان کے حوالے سے خبریں دبائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے وکیل کو چیک جاری کیا تاکہ وہ جعلسازی کرے اور کہا گیا کہ وہی رقم معاہدے کا حصہ ہے۔فرد جرم میں مزید بتایا گیا کہ ٹرمپ نے فراڈ کی نیت سے اپنی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ریکارڈ سے متعلق بھی جعلسازی کی۔

ری پبلکن کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابات کے سرفہرست امیدوار ٹرمپ نے کہا کہ وہ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو کچھ نہیں تھا اور بمشکل ایک گھنٹے بعد وہاں سے واپس ہوئے۔ٹرمپ نے اس سے قبل الزامات کو سیاسی بنیاد پر تیار کیے گئے الزامات سے تعبیر کیا تھا۔نیویارک کے قانون کے مطابق دونوں مقدمات میں سزا 100 سال سے زیادہ قید ہے لیکن اگر اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو اصل سزا اس سے کم ہوگی۔مین ہیٹن گرینڈ جیوری کو ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوین بریگ نے آگاہ کیا کہ فرد جرم عائد کرنے کے بعد ٹرمپ کو ثبوت کے طور پر سنایا گیا کہ 2016 کی صدارتی مہم کے دوران ڈینیئلز کو تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے۔اٹارنی نے بتایا کہ ڈینیئلز نے کہا تھا کہ انہیں 2006 میں لیک ٹاہوئے ہوٹل میں ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلق کے حوالے سے خاموش رہنے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Donald Trump Indicted پورن سٹار کو چپ رہنے کیلئے رقم دینے کا معاملہ، ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.