ETV Bharat / international

US and NATO in West Asia مغربی ایشیا میں تباہی اور نسل کشی امریکہ اور نیٹو کی موجودگی کا نتیجہ، ایرانی صدر - مغربی ایشیا خطے میں امریکہ اور نیٹو کی موجودگی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ایران میں داخل ہو چکی ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے بعض علاقائی ریاستوں میں جاری بحرانوں کی طرف رجوع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر قومی مذاکرات کا انعقاد کیا جائے۔ US and NATO in West Asia

Iranian President
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 10:38 PM IST

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مغربی ایشیا خطے میں امریکہ اور نیٹو کی موجودگی کا نتیجہ تباہی، قبضہ اور نسل کشی ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق، رئیسی نے یہ بات جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ US and NATO in West Asia

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ایران میں داخل ہو چکی ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ایرانی صدر نے بعض علاقائی ریاستوں میں جاری بحرانوں کی طرف رجوع کرتے ہوئے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ غیر ملکی مداخلت کے بغیر قومی مذاکرات کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بعض ریاستوں کے یکطرفہ طرز عمل اور پالیسیوں کا مقابلہ کرنے میں زیادہ اہم کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

Ebrahim Raisi at UNGA ایران جوہری ہتھیاروں کا خواہاں نہیں ہے، صدر ابراہیم رئیسی کا یو این میں خطاب

اقوام کو ان کے مسائل کے حل میں مدد کرنے اور ان کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو روکنے میں اقوام متحدہ کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے رئیسی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تمام ممالک کے لیے ایک ادارہ ہونا چاہیے نہ کہ صرف طاقتور کے لیے۔ واضح رہے کہ مغربی ایشیائی ممالک میں آرمینیا، آذربائیجان، بحرین، قبرص، جارجیا، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، عمان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.