ETV Bharat / international

IndiGo Flight Landing in Pakistan دوحہ جانے والے بھارتی طیارے کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ - بھارت پاکستان

بھارت کی انڈیگو پرواز کی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی، جہاں پر بیمار مسافر کو دیکھنے پہنچی کراچی ہوائی اڈے کی میڈیکل نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ یہ طیارہ دہلی سے دوحہ کے لیے جارہا تھا۔

Delhi to Doha IndiGo flight makes emergency landing in Karachi of pakistan
دوحہ جانے والی بھارتی پرواز کی پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 11:19 AM IST

Updated : Mar 13, 2023, 11:58 AM IST

دہلی سے دوحہ کے لیے جانے والی بھارتی ایئر لائن کی انڈیگو پرواز 6E-1736، کو طبی ایمرجنسی کی وجہ سے پاکستان کے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ اس کے بعد ایئر لائن نے بتایا کہ بدقسمتی سے پرواز کی لینڈنگ کے بعد ہوائی اڈے کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کو مردہ قرار دے دیا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد بھارتی طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے بیمار مسافر کی جانچ کی اور اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق 60 سالہ مسافر عبداللّٰہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے۔ ایئر لائن انڈیگو نے ایک بیان میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر لائن پرواز کے دیگر مسافروں کو منتقل کرنے کے انتظامات کر رہی ہے۔ ہمیں اس خبر سے بہت دکھ ہوا ہے اور ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ ہم فی الحال متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر فلائٹ کے دیگر مسافروں کی منتقلی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اس سے قبل، فروری میں دہلی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ جس نے کوچین سے اڑان بھری تھی، اسے بورڈ میں موجود طبی ایمرجنسی کی وجہ سے بھوپال کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے ایک 24 سالہ خاتون کو کولکتہ-بنگلور جانے والی انڈیگو فلائٹ کے واش روم میں مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 13, 2023, 11:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.