ETV Bharat / international

Morocco Earthquake مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2023, 10:40 AM IST

Updated : Sep 10, 2023, 11:52 AM IST

مراکش میں خطرناک زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ تعداد اب 2000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں ترکی نے بھی اپنے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مراکش میں طبی، راحت، تلاش اور بچاؤ کے کاموں کیلئے دو سو پینسٹھ ارکان کو الرٹ پر رکھا ہے۔

Etv Bharatمراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز، 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان

ربات: مراکش میں جمعہ کی شام دیر گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ حکام نے زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے بڑے نقصان کا اندازہ لگایا ہے۔ مراکش میں زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس خوفناک زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کی گئی ہے، جبکہ 2059 دیگر زخمی ہوئے ہیں، کئی متعدد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تعداد ابھی مزید بڑھ سکتی ہے۔

حکام نے ہفتہ کو ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے ایک بیان کے مطابق، مراکش کے بادشاہ محمد نے مسلح افواج کو خصوصی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں اور ایک سرجیکل فیلڈ ہسپتال تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات گئے مراکش کے بلند اٹلس پہاڑوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے سے مرکز کے قریب ترین شہر مراکیش میں تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچا، لیکن سب سے زیادہ نقصان الحوز اور تارودان صوبوں کے جنوب میں پہاڑی علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، تلاش اور امدادی کارروائیوں کے لیے سڑکوں کو صاف کرنے کی کوشش جاری ہے۔ زلزلہ 03:41:01 (UTC+05:30) پر 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی شدت کی وجہ سے جنوب میں سیدی افنی سے لے کر شمال میں رباط اور اس سے آگے دراڑیں پھیل گئیں۔

زلزلے کا مرکز مراکش سے 72 کلومیٹر مغرب میں تھا جو کہ ایک اہم اقتصادی مرکز ہے۔ الجزیرہ کے ایک رپورٹ کے مطابق، ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اس نے مراکش سے دشوار کن کال موصول ہونے کی صورت میں طبی، راحت، تلاش اور بچاؤ ایجنسیوں کے دو سو پینسٹھ ارکان کو الرٹ پر رکھا ہے۔ مزید رباط میں حکام کی درخواست کے بعد ایک ہزار خیمے مراکش پہنچانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے مراکش دورے کی مذمت کی

گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے زلزلے میں جانوں و مال کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا، 'مراکش میں زلزلے کی وجہ سے جان و مال کے نقصان سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں ہر طرح سے اس دکھ کی گھڑی میں مراکش کے عوام کے ساتھ ہوں۔ ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں، جو اپنے گھر خاندان والوں کو کھو چکے ہیں۔ زخمیوں کے لئے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں مراکش کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستان کے علاوہ امریکہ، عرب لیگ، مصر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، سعودی عرب، قطر، تیونس، الجزائر، لبنان، لیبیا، ایران، ترکی، اسرائیل، فرانس اور جرمنی اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے مراکش کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

ایجنسی مع مشمولات

Last Updated : Sep 10, 2023, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.