الجزائر: الجیریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے جن میں 10 فوجی بھی شامل ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ 11 صوبوں میں تقریباً آٹھ ہزار افراد آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 529 ٹرکوں اور کئی فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بنیادی طور پر بیجیا، جیجل اور بویرا صوبوں میں اتوار کی رات بھڑک اٹھی تھی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ تیزی سے پھیل گئی جس سے کافی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی رات دیر گئے تک 16 صوبوں میں جنگلوں میں آگ لگنے کے کل 97 واقعات درج ہوئے جن میں پہلے دن 15 لوگوں کی موت ہوئی تھی جو اب بڑھ کر 34 ہوگئی ہیں۔
الجیریا کے وزارت داخلہ نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ 1500 افراد کو جنگل سے بچایا گیا ہے۔ وزارت نے اب تک 34 ہلاکتوں اور 24 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ وزارت دفاع نے بعد میں کہا کہ دارالحکومت الجزائر کے مشرق میں واقع بینی ژیلا کے ریزورٹ علاقے میں آگ بجھاتے ہوئے 10 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں الجیریا کی تیونس کے ساتھ شمالی سرحد کے قریب جنگل میں آگ لگنے سے 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ان میں دیہاتوں سے گھرے پہاڑی کبائیل علاقے میں آگ سے لڑنے میں مدد کے لیے بلائے گئے فوجی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: South Korea Forest Fire Incident جنوبی کوریا کے جنگل میں آگ لگنے سے سو سے زائد گھر خاکستر
یو این آئی