ETV Bharat / international

جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہو گئی - جاپان کی خبر

Japan earthquake یکم جنوری کو وسطی جاپان میں آنے والے 7.5 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہوگئی ہے۔ ملبہ اور کٹی ہوئی سڑکیں اب بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

Death toll in Japan earthquake
جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہو گئی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 4:33 PM IST

ٹوکیو: جاپان کے ایشیکاوا پریفیکچر میں یکم جنوری کو آنے والے طاقتور زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بدھ کو 64 تک پہنچ گئی۔ تاہم، طاقتور زلزلے کی وجہ سے ہونے والی تباہی کا مکمل اندازہ ابھی تک نہیں لگایا جاسکا ہے۔ کیوڈو نیوز نے رپورٹ کیا کہ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے ممکنہ مٹی کے تودے گرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے کیونکہ پریفیکچر کے آفت زدہ علاقوں میں جمعرات تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

دریں اثنا، میونسپل حکام کا کہنا ہے انہیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے زندہ دفن ہونے یا منہدم مکانات کے نیچے پھنسے ہوئے متعدد واقعات کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق وسطی جاپان میں اور اس کے آس پاس کئی طاقتور زلزلے محسوس کیے گئے۔ یہاں مقامی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 54 منٹ پر جزیرہ نما نوٹو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

ایشیکاوا پریفیکچر میں جزیرہ نما نوٹو پر تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں پیر کے روز زلزلے کے کئی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ان میں سے ایک کی ابتدائی شدت 7.6 تھی۔ جے ایم اے نے اسے باضابطہ طور پر اسے 2024 نوٹو جزیرہ نما زلزلہ کا نام دیا ہے۔ جے ایم اے نے زلزلے کے بعد بحیرہ جاپان کے کنارے سونامی کی تمام ایڈوائزری اٹھا لی ہے، تاہم موسمی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے میں، خاص طور پر اگلے دو سے تین دنوں میں دوبارہ شدید جھٹکے آ سکتے ہیں۔ (یواین آی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.