ETV Bharat / international

Hurricane Ian امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے 70 سے زائد افراد ہلاک - america news

فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں سمندری طوفان ایان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔ Ian Death Toll Rises In Florida

امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے 70 سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 7:41 PM IST

واشنگٹن: اتوار کو این بی سی نیوز نے یہ اطلاع سرکاری اعداد و شمار اور اپنی رپورٹ کی بنیاد پر دی۔ این بی سی نے کہا کہ ہفتے کو طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی تھی اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ امریکی میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 45 ممکنہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ Ian Death Toll Rises In Florida

سمندری طوفان ایان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد جمعہ کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹکرایا۔ اس کے بعد یہ ہفتہ کو جنوبی وسطی ورجینیا میں چلا گیا۔ فلوریڈا کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کیون گتھری نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں سمندری طوفان ایان سے ایک کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 20 غیر مصدقہ اموات کی تحقیقات جاری ہیں۔ Hurricane Ian

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کے مطابق بدھ کو ایان کے فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے کم از کم 1100 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ریاست کے 19 لاکھ لوگ اندھیرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو جنوبی کیرولینا میں دو لاکھ سے زائد اور شمالی کیرولینا میں 1.38 لاکھ سے زائد بجلی کی کٹوتی سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان ایان فلوریڈا کی تاریخ کا مہلک ترین سمندری طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Ian Death Toll Rises In Florida فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان سے ہلاکتوں کی تعداد 40 سے تجاوز

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.