یروشلم: فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں حملے اور اسرائیل کی جوابی کاروائی کے دو ہفتے بعد غزہ میں امداد کی ترسیل شروع ہو گئی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس نے دو امریکی یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے جو 7 اکتوبر کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ میں قید تھے۔ سات اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آج 16 واں دن ہے۔ فلسطین اسرائیل کی تاریخ میں غزہ کی پانچ جنگوں میں یہ جنگ سب سے ہلاکت خیز ہے۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 4,385 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 13,561 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لاکھوں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
-
#WATCH | Israel: Smoke rises from Israel-Lebanon border area.#IsrealPalestineconflict
— ANI (@ANI) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video Source: Reuters) pic.twitter.com/gGF13YKegG
">#WATCH | Israel: Smoke rises from Israel-Lebanon border area.#IsrealPalestineconflict
— ANI (@ANI) October 22, 2023
(Video Source: Reuters) pic.twitter.com/gGF13YKegG#WATCH | Israel: Smoke rises from Israel-Lebanon border area.#IsrealPalestineconflict
— ANI (@ANI) October 22, 2023
(Video Source: Reuters) pic.twitter.com/gGF13YKegG
اسرائیل میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر اسرائیلی افراد 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے ابتدائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 203 اسرائیلی افراد کو حماس نے یرغمال بنایا تھا جو ابھی بھی ان کے قبضہ میں ہے جن میں سے صرف دو امریکی شہریوں کو چھوڑا گیا۔
جنین میں الانصار مسجد پر حملہ
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو کہا کہ اس نے مغربی کنارے کے جنین میں واقع الانصار مسجد کے زیر زمین کمپلیکس پر فضائی حملہ کیا۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس جگہ کو حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے ارکان استعمال کرتے تھے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ ’’آئی ڈی ایف اور آئی ایس اے (اسرائیل سیکیورٹیز اتھارٹی) نے یہ حملہ کیا ہے۔ آئی ڈی ایف نے جنین میں الانصار مسجد میں زیر زمین ایک کمپاؤنڈ پر فضائی حملہ کیا۔ حماس اور اسلامی جہاد کے کارکن مسجد میں رہتے تھے۔آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ’’مسجد کو حملوں کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے کے لیے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔‘‘
-
Israel Defence Forces conduct air strikes on 'terrorist compound' at Mosque in Jenin
— ANI Digital (@ani_digital) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story |https://t.co/dFLKMNFSbA#Israel #Hamas #IsraelHamasconflict #Jenin pic.twitter.com/sZAHLdQeXB
">Israel Defence Forces conduct air strikes on 'terrorist compound' at Mosque in Jenin
— ANI Digital (@ani_digital) October 22, 2023
Read @ANI Story |https://t.co/dFLKMNFSbA#Israel #Hamas #IsraelHamasconflict #Jenin pic.twitter.com/sZAHLdQeXBIsrael Defence Forces conduct air strikes on 'terrorist compound' at Mosque in Jenin
— ANI Digital (@ani_digital) October 22, 2023
Read @ANI Story |https://t.co/dFLKMNFSbA#Israel #Hamas #IsraelHamasconflict #Jenin pic.twitter.com/sZAHLdQeXB
-
Israel Defense Forces (IDF) tweets, "The IDF & ISA just conducted an aerial strike on a Hamas and Islamic Jihad terrorist compound in the Al-Ansar Mosque in Jenin. Recent IDF intel revealed that the Mosque was used as a command center to plan and execute terrorist attacks… pic.twitter.com/QL69jI9jvM
— ANI (@ANI) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Israel Defense Forces (IDF) tweets, "The IDF & ISA just conducted an aerial strike on a Hamas and Islamic Jihad terrorist compound in the Al-Ansar Mosque in Jenin. Recent IDF intel revealed that the Mosque was used as a command center to plan and execute terrorist attacks… pic.twitter.com/QL69jI9jvM
— ANI (@ANI) October 22, 2023Israel Defense Forces (IDF) tweets, "The IDF & ISA just conducted an aerial strike on a Hamas and Islamic Jihad terrorist compound in the Al-Ansar Mosque in Jenin. Recent IDF intel revealed that the Mosque was used as a command center to plan and execute terrorist attacks… pic.twitter.com/QL69jI9jvM
— ANI (@ANI) October 22, 2023
اسرائیل کا غزہ پر حملوں میں اضافہ
اسرائیل کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف اپنی جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کے طور پر ہفتے کے روز سے غزہ پر حملوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ غزہ پر ممکنہ زمینی حملے کے بارے میں ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے ہفتے کی رات صحافیوں کو بتایا کہ فوج پہلے سے بہتر حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے اگلے مراحل میں اپنی افواج کو لاحق خطرات کو کم کرنے کے لیے حملوں میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے غزہ شہر کے رہائشیوں سے اپنی حفاظت کے لیے جنوب کی طرف جانے کا مطالبہ دہرایا۔
اطالوی وزیر اعظم کا اسرائیل دورہ
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے اسرائیل کا دورہ کیا ہے۔ یہ ملاقات ہفتے کے روز اس وقت ہوئی جب میلونی نے قاہرہ میں ہونے والی ایک سمٹ میں شرکت کی جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو ختم کرنے کے لئے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی۔
-
#WATCH | Office of Prime Minister of Israel tweets, "Prime Minister Netanyahu met with Italian Prime Minister Meloni: We have to defeat this barbarism. This is a battle between the forces of civilization and really, monstrous barbarians who murdered, mutilated, raped, beheaded,… pic.twitter.com/3DPQwp8XNj
— ANI (@ANI) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Office of Prime Minister of Israel tweets, "Prime Minister Netanyahu met with Italian Prime Minister Meloni: We have to defeat this barbarism. This is a battle between the forces of civilization and really, monstrous barbarians who murdered, mutilated, raped, beheaded,… pic.twitter.com/3DPQwp8XNj
— ANI (@ANI) October 21, 2023#WATCH | Office of Prime Minister of Israel tweets, "Prime Minister Netanyahu met with Italian Prime Minister Meloni: We have to defeat this barbarism. This is a battle between the forces of civilization and really, monstrous barbarians who murdered, mutilated, raped, beheaded,… pic.twitter.com/3DPQwp8XNj
— ANI (@ANI) October 21, 2023
غزہ میں مزید امداد کی ضرورت: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ امداد کا پہلا 20 ٹرکوں کا قافلہ جو ہفتے کے روز غزہ پہنچا تھا صرف ایک چھوٹی شروعات تھی۔ مختلف حقوق انسانی کی ایجنسیوں بشمول ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ 1.6 ملین سے زائد افراد کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے اور غزہ میں بچے خطرناک شرح سے جاں بحق ہورہے ہیں اور انہیں تحفظ، خوراک، پانی اور صحت کی دیکھ بھال کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے آبادی کے فنڈ اور یونیسیف اور دیگر حقوق انسانی کے اداروں نے غزہ میں فوری غیر محدود انسانی رسائی کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
-
Israel-Hamas war: 20 aid trucks enter Gaza from Egypt as Rafah crossing opens; WHO says "needs are far higher"
— ANI Digital (@ani_digital) October 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Read @ANI Story | https://t.co/aXuWW0xykZ#IsraelHamasConflict #RafahBorderCrossing #Gaza #Egypt pic.twitter.com/d23RIgVQ4o
">Israel-Hamas war: 20 aid trucks enter Gaza from Egypt as Rafah crossing opens; WHO says "needs are far higher"
— ANI Digital (@ani_digital) October 21, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/aXuWW0xykZ#IsraelHamasConflict #RafahBorderCrossing #Gaza #Egypt pic.twitter.com/d23RIgVQ4oIsrael-Hamas war: 20 aid trucks enter Gaza from Egypt as Rafah crossing opens; WHO says "needs are far higher"
— ANI Digital (@ani_digital) October 21, 2023
Read @ANI Story | https://t.co/aXuWW0xykZ#IsraelHamasConflict #RafahBorderCrossing #Gaza #Egypt pic.twitter.com/d23RIgVQ4o
مزید پڑھیں: اسرائیل پر لگام لگا پائے گا قاہرہ امن اجلاس؟
مزید پڑھیں: غزہ کی جھڑپوں میں 16 اخباری نمائندے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
فلسطینی صدر کا بین الاقوامی امن سربراہی اجلاس طلب
فلسطینی صدر محمود عباس اسرائیل اور حماس جنگ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی امن سربراہی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہفتے کے روز قاہرہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے دونوں جانب سے شہریوں کی ہلاکت کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام شہریوں، قیدیوں اور زیر حراست افراد کی رہائی پر بھی زور دیا۔
فلسطین۔اسرائیل تنازع پر قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ پٹی میں جاری تنازع پر ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے، جس میں حماس کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے، لیکن جنگ بندی کی اپیل نہیں کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ذریعے نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو بتایا ’’امریکہ نے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے ایک مسودہ پیش کیا ہے۔
مسودے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ 7 اکتوبر کو حماس اور دیگر شدت پسند گروپ کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے حملے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔ قرارداد کے مسودے میں اسرائیل کے انفرادی اور اجتماعی اپنے دفاع کے موروثی حق کی بھی توثیق کرتا ہے اور حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی کی اپیل کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کے تحفظ سمیت بین الاقوامی انسانی قانون کا بھی احترام کرتا ہے۔