ETV Bharat / international

Saudi Crown Prince Visits Turkiye: سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ ترکیہ - سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ ترکیہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ترکیہ اس بات کی دلیل ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں سعودی ترک تعلقات تیزی سے پروان چڑھے ہیں جو تعلقات سنہ 2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سے کشیدہ ہوگئے تھے۔ Saudi Crown Prince Visits Turkey

Crown Prince of Saudi Arabia visits turkiye
سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ ترکیہ
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 10:12 PM IST

مشرقی وسطیٰ کے دورے کے اپنے آخری حصے کے طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترکیہ پہنچے Saudi Crown Prince Visits Turkiye ہیں جبکہ اس سے قبل وہ مصر اور اردن کا دورہ کر چکے ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے برسوں میں پہلی بار ترکیہ کا سفر کیا ہے، جس کا مقصد ان تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر لانا ہے جو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ٹوٹ گئے تھے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

شہزادہ محمد بن سلمان ایک بڑے وفد کے ہمراہ آج دارالحکومت انقرہ پہنچے جہاں صدر رجب طیب اردوگان نے صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا، بعد ازاں ترک صدر اردوگان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران توانائی، معیشت اور سکیورٹی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ترکی کی معیشت لیرا کی گرتی ہوئی کمی اور افراط زر کی شرح 70 فیصد سے زیادہ بڑھ جانے سے بری طرح تناؤ کا شکار ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈز اور غیر ملکی کرنسی سے اردوگان کو انتخابات سے قبل حمایت حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Erdogan Visits Saudi Arabia: سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی ترک صدر سے ملاقات

Trial of Khashoggi Killing: ترکی میں جمال خاشقجی قتل کیس کی سماعت معطل

واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے بھی علاقائی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر 28 تا 29 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔اس دوران ترک صدر نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی تھی اور سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے امکانات کو وسعت دینے کی کوشش کی تاکہ ترکی کی مشکلات سے دوچار معیشت کو بحال کرنے میں مدد حاصل کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.