ETV Bharat / international

Turkey Earthquake ترکیہ میں سرد موسم کی وجہ سے امدادی کوششوں میں رکاوٹ - زلزلہ متاثرین کو بھوک کا سامنا

موسم سرما میں آنے والے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین سخت سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ موسم سرما کی وجہ سے عالمی اور ملکی تنظیموں کے امدادی کوششوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔

Cold Weather Hampers relief efforts in Turkey
ترکیہ میں سرد موسم کی وجہ سے امدادی کوششوں میں رکاوٹ
author img

By

Published : Feb 8, 2023, 6:30 PM IST

انقرہ: ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے بچ جانے والوں کو ایک اور سنگین خطرہ یعنی بھوک کا سامنا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی صبح کا سورج آسمان کو روشن کرتا ہے، ترکیہ کا شہر سانلیورفا کی ٹوٹی پھوٹی گلیاں سنسان نظر آتی ہیں، پارا نقطہ انجماد سے اوپر ہے لیکن بہت زیادہ ٹھنڈ محسوس ہو رہی ہے۔ پیر کے زلزلے اور اس کے خوفناک آفٹر شاکس سے متاثر دیگر نو صوبوں کے پڑوسیوں کی طرح سانلیورفا کے لوگ بنیادی بقا پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

42 سالہ امام کیگلر نے بتایا کہ ’ہم کل سہ پہر تین بجے یہاں پہنچے، ہوٹل نے شام کو سوپ دیا لیکن رات گزر گئی، ہم اور ہمارے بچے بھوکے ہیں‘۔ تین بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ ’آج بیکریاں بند رہیں گی، مجھے نہیں معلوم کہ ہمیں روٹی کیسے ملے گی‘۔ تاہم ان کا فلیٹ جو چند گلیوں کی دوری پر واقع ہے وہاں سے ان کے لیے کھانے پینے کا سامان لے کر آنا ناممکن ہے کیوں کہ عمارت کے اچانک ملبے کا ڈھیر بن جانے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہم پہلی منزل پر رہتے تھے اور واپس جانے سے بہت ڈرتے ہیں، ہماری عمارت بالکل بھی محفوظ نہیں ہے۔

ترک حکومت ان لوگوں کی رہائش کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے جن کے مکانات منہدم ہو گئے تھے یا آفٹر شاکس کی وجہ سے ان کا وہاں رہنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔ لاکھوں افراد نے رات ہاسٹل، اسکولوں، مساجد اور دیگر عوامی عمارتوں میں گزاری جبکہ دیگر نے ہوٹلوں میں پناہ لی جنہوں نے اپنے دروازے مفت میں کھول دیے۔ ان افراد کو خوراک اور دیگر بنیادی امداد کی فراہمی ایک چیلنج بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Turkey Earthquake ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے قطر دس ہزار موبائل گھر بھیجے گا

موسم سرما میں آنے والی اس تباہی نے علاقے کی سڑکوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، جن میں سے کچھ تقریباً گزرنے کے قابل نہیں رہیں، اس کے علاوہ بہت سے مقامی ہوائی اڈے بند ہیں اور ان کے رن ویز کی مرمت ضروری ہے۔ چھ بچوں کے والد محمد کہتے ہیں ہمارے پاس سوپ کا ایک چھوٹا پیالہ تھا، جو کافی نہیں ہے، امید ہے کہ مقامی میونسپلٹی بالآخر کھانا فراہم کرے گی لیکن ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہے۔ ایک دوسرے شہری فلیز سیفکی کے لیے صورتحال اور بھی سنگین ہے، وہ پیر کی شام ہلٹن ہوٹل سے آگے سڑک پر سوپ کی تقسیم سے محروم رہیں۔

فلیز سیفکی اور ان کے تین بچے پیر کے روز فجر سے پہلے اپنے گھر سے صرف تین کمبل اور فون لے کر نکلے تھے، انہوں نے برف باری میں انتظار کرنے کے بجائے کھانا چھوڑنے کو ترجیح دی۔ وہ نہیں جانتی کہ آنے والے دنوں میں ان کے بچوں کے پاس کھانے کے لیے کافی ہوگا یا نہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس اپنے کمبل کے علاوہ کچھ نہیں ہے، کم از کم یہاں، پانی پینے کے قابل ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.