ETV Bharat / international

Clashes in Balochistan پاکستان، عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں چار فوجیوں اور بارہ حملہ آوروں کی موت - پاکستانی فوج پر عسکریت پسندوں کا حملہ

پاکستان کے پختونخواہ کے علاقے چترال میں فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں چار پاکستانی فوجیوں اور 12 عسکریت پسندوں سمیت کل 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حملے میں دونوں طرف سے متعدد لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ Gunbattle in Balochistan

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 10:37 AM IST

Updated : Sep 7, 2023, 11:30 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں چترال علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چار پاکستانی فوجی اور 12 عسکریت پسند مارے گئے۔ اس حملے میں لوگ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے یہاں ایک بیان میں بتایا کہ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جدید ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے چترال ضلع میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دو فوجی چوکیوں پر حملہ کیا۔

مزید پڑھیں: Clashes in Waziristan پاکستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں چھ فوجی ہلاک

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اس دوران دونوں طرف سے بھاری گولی باری ہوئی۔ پاکستانی فوج نے لڑائی میں باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغانستان کے نورستان اور کنڑ میں عسکریت پسندوں کی نقل وحرکت سے سے متعلق افغان حکومت آگاہ کیا گیا تھا۔ پاکستانی فوج نے امید ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور پاکستان کے خلاف عسکریت پسندانہ کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 7, 2023, 11:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.