رملہ: مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے مشرق میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ میں جمعرات کو جھڑپوں میں کم از کم 12 فلسطینی اور ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہو گئے یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔ دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نور شمس پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 12 فلسطینیوں کی موت ہوگئی۔ ان میں سے سات لوگوں کی شہر کے تلکرم سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں فلسطینی مشتبہ افراد کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مہم چلا رہی تھی۔ اسپتال کے ڈائریکٹر امین خضر نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ 12 فلسطینی متاثرین میں سے پانچ کو ابھی بھی ایک مسجد میں رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایمبولینس کے کارکنوں کو کیمپ میں زخمی ہونے والے افراد تک پہنچنے سے روک دیا۔اسی دوران مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ “اسرائیلی فوج نے ڈرون چلا کر اسے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں کئی اموات اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کے اسپتال پر حملے میں پانچ سو سے زائد افراد ہلاک
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپ میں جھڑپ کے دوران دیسی دھماکہ خیز آلات پھٹنے سے ایک اسرائیلی پولیس اہلکار کی بھی موت ہوئی اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تلاشی کی کارروائی میں 150 سے زائد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
Hamas Israel War پناہ گزین کیمپ میں جھڑپ، 12 فلسطینی، ایک اسرائیلی اہلکار ہلاک - جھڑپوں میں 12 فلسطینی جبکہ ایک اسرائیلی افسر ہلاک
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے تلاشی کارروائی کے دوران مغربی کنارے کے شہر تلکرم کے مشرق میں واقع ایک پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں میں 12 فلسطینی جب کہ ایک اسرائیلی افسر ہلاک ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ تلاشی کی کارروائی میں 150 سے زائد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ A refugee camp located east of the West Bank town of Tulkarm
Published : Oct 20, 2023, 10:38 AM IST