ETV Bharat / international

Russia Ukraine War ڈرٹی بم کی تیاری کا دعویٰ، روس نے شہریوں کو انخلا کا حکم دیا

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین، شہر خیرسون میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کرسکتا ہے، اس لیے روس نے خبردار کر تے ہوئے شہریوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے ڈرٹی بم الزامات کی تردید بھی کردی ہے، یوکرین نے روسی الزامات پر عالمی ادارے سے معائنے کی درخواست کی تھی۔Russia Ukraine War

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 7:38 PM IST

ماسکو: روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین شہر خیرسون میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کرسکتا ہے، اس لیے روس نے خبردار کر تے ہوئے شہریوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ Russia Ukraine War

اے آر وائی نیوز کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ یوکرین خیرسون میں ڈیم کو اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے باعث سیلاب آنے کا خطرہ ہے، اس لیے شہری فوری طور پر علاقہ خلالی کردیں۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے ڈرٹی بم الزامات کی تردید بھی کردی ہے، یوکرین نے روسی الزامات پر عالمی ادارے سے معائنے کی درخواست کی تھی۔

صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ روس خود اس قسم کے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے اتوار کو مشترکہ طور پر روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا، کہ یوکرین ڈرٹی بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور ماسکو کو خبردار کیا کہ وہ تنازع کو بڑھانے کے لیے بہانے استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زائد روسی فوجی ہلاک، یوکرین کا دعویٰ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.