ETV Bharat / international

CIA on Health of Putin: روسی صدر پوتن کے بیمار ہونے کی کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے، سی آئی اے - health of Putin

امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی طبیعت خراب ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔CIA on Health of Putin

CIA chief says Vladimir Putin entirely too healthy
روسی صدر ولادیمیر پوتن
author img

By

Published : Jul 21, 2022, 6:35 PM IST

واشنگٹن: سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس نے کہا ہے کہ ان کے پاس روسی صدر ولادیمیر پوتن (70) کے بیمار ہونے کے بارے میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے۔ انھوں نے یہ ریمارکس اسپین سکیورٹی فورم میں بات کرتے ہوئے کہی لیکن انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ اعلان "باضابطہ انٹیلی جنس فیصلہ نہیں تھا۔" میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ 70 سالہ روسی صدر پوتن کی صحت خراب ہے اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ برنس نے مزید کہا کہ ، "صدر پوتن کی صحت کے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں۔ ہمارے پاس ایسی کوئی پختہ جانکاری نہیں ہے، جس پر زور دے کر کہا جاسکے کہ پوتن بیمار ہیں۔ میرے خیال میں وہ بالکل صحت مند دکھائی دیتے ہیں۔" برنس نے کہا کہ روس کے مشہور اور طاقتور رہنما کے طور پر پوتن کا مقصد ملک کو مضبوط بنانا ہے اور یہ ہمسایہ ملک یوکرین پر کنٹرول کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ CIA on Health of Putin

پولیٹیکو میگزین کی خبر کے مطابق، سی آئی اے کے سربراہ برنس نے یہ ریمارکس پوتن کے دورہ ایران کے ایک دن بعد دیے، جہاں انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور ترکی کے صدر اردگان سے ملاقات کی۔ پوتن نے ایران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مغربی پالیسیوں کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ پہلے کے سیاسی فیصلوں کی وجہ سے روایتی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ بینک فنانس نہیں کرتے، انشورنس کمپنیاں بیمہ نہیں کرتیں، مقامی حکام نئی پیشرفت کے لیے زمین مختص نہیں کرتے، اور پائپ لائنز اور نقل و حمل کے دیگر ذرائع تیار نہیں کرتے۔ یہاں پچھلی دہائی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.