ETV Bharat / international

US China Foreign Ministers Talk امریکی وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت - امریکہ کے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے بات

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں رہنماؤں نے امریکہ چین تعلقات کو ذمہ دارانہ طریقے سے نبھانے کی ضرورت پر غور کیا ہے۔ US China Foreign Ministers Talk

US Secretary of State's telephone conversation with Chinese Foreign Minister
امریکی وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت
author img

By

Published : Oct 31, 2022, 9:24 PM IST

واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی ریاستی کونسل کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایک تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلنکن اور وانگ نے دونوں ممالک کے تعلقات پر بات چیت کی۔ US China Foreign Ministers Talk

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر بلنکن نے دونوں ممالک کے مابین روابط کو قائم رکھنے کے عمل کو جاری رکھنے اور امریکہ چین تعلقات کو ذمہ دارانہ طریقے سے نبھانے کی ضرورت پر غور کیا ہے۔ انہوں نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ اور اس کے عالمی سلامتی و اقتصادی استحکام کے لیے خطرات کو بھی ایجنڈے میں لایا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بلنکن نے ہیٹی میں زبوں حالی کی شکار انسانی و سلامتی صورتحال پر بھی چینی ہم منصب سے بات چیت کی ہے اور ہیٹی کے عوام کی مدد کے لیے باہمی روابط کے ساتھ کاروائیاں کرنے کی ضرورت پر بھی توجہ مبذول کرائی ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Biden, Xi Hold Talks: بائیڈن اور جن پنگ نے تائیوان پر ایک دوسرے کو خبردار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.