بیجنگ: چین نے امریکہ کو انتباہ China Warns US دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو چین اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔ چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ فون کال کے دوران یہ بات کہی۔
چین کی وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا’’ چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا اور جو ہم نے کہا ہے اسے کر کے دکھائیں گے ‘‘ ۔ وانگ کے مطابق امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور اس کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل غلط اقدامات اور بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Russia Ukraine War: اگر چین نے روس کی مدد کی تو نتائج بھگتنے ہوں گے، امریکہ
China-US Prez Talks: 'مقابلہ اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے'
تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات China US Relation میں سب سے زیادہ حساس اور اہم مسائل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نام نہاد تائیوان کارڈ کھیلنا جاری رکھتا ہے اور’غلط راستے‘ پر چلتا ہے تو یقیناً اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا’’ہم امریکہ سے صورتحال کو واضح طور پر سمجھنے ، اپنے وعدوں کا سختی سے احترام کرنے، اور ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کا اعترام کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ (یو این آئی)