ETV Bharat / international

Chinese FM on India Relation چین بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چینی وزیر خارجہ - بھارت چین مسئلہ

بھارت چین سرحدی تنازع کے باوجود چین اور بھارت سفارتی اور ملٹری ٹو ملٹری چینلز کے ذریعے رابطے کو برقرار رکھا ہے اور دونوں ممالک سرحدی علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ چین کا یہ بیان 9 دسمبر کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے پس منظر میں آیا ہے۔Chinese FM on India Relation

Chinese Foreign Minister Wang Yi
چینی وزیر خارجہ وانگ یی
author img

By

Published : Dec 25, 2022, 6:03 PM IST

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اتوار کو کہا کہ چین بھارت کے ساتھ تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، بھارت کے ساتھ چین کے تعلقات پر صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وانگ نے کہا، چین اور بھارت سفارتی اور فوجی چینلز کے ذریعے رابطے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سرحدی علاقوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چین بھارت تعلقات مستحکم اور ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔Chinese FM on India Relation

چین کا یہ بیان اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں 9 دسمبر کو بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے پس منظر میں آیا ہے۔ جس تصادم کے بعد، بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اور چین نے کور کمانڈر سطح کی میٹنگ کا 17 واں دور 20 دسمبر کو چشول-مولڈو بارڈر میٹنگ پوائنٹ پر منعقد کیا گیا تاکہ زمین پر استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔ جس میٹنگ میں مغربی سیکٹر کو برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: India-China Corps Commander Level Meeting بھارت اور چین کے درمیان فوجی کمانڈر سطح کی میٹنگ

بیان کے مطابق، عبوری طور پر، دونوں فریقین نے مغربی سیکٹر میں زمینی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ایم ای اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریق قریبی رابطے میں رہنے اور فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کو برقرار رکھنے اور بقیہ مسائل کے جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل پر کام کرنے پر بھی رضامند ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.