ماسکو: چین نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے رکن یانگ جیچی نے چین تعینات روسی سفیر آندرے ڈینسوف کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں یانگ جیچی نے کہا کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، چین اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کو مسلسل نافذ کرنے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی نظام کی ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔China On Russia
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہوں کی رہنمائی میں دوطرفہ تعلقات ہمیشہ درست راستے پر مضبوطی سے آگے بڑھے ہیں، فریقین دونوں ممالک کے کلیدی مفادات سے وابستہ مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں اور بین الاقوامی اور کثیر جہتی میکانزم میں قریبی تعاون کرتے ہیں۔ اس موقع پر روسی سفیر آندرے ڈینسوف نے بتایا کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں روسی اور چینی تعلقات نے اہم نتائج حاصل کیے ہیں اور ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Ukraine Crisis: یوکرین بحران کا اصل ذمہ دارامریکہ ہی ہے، چین
یو این آئی