بیجنگ: چین کے محکمہ موسمیات نے جمعہ کو ملک کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز نے جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک اندرونی منگولیا، ہیلونگ جیانگ، جلن، لیاؤننگ، جیانگ سو اور یونّان کے کچھ حصوں میں موسلادھار اور طوفانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مرکز نے اطلاع دی ہے کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 30 ملی میٹر سے 60 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی بھاری بارش ہوگی، ساتھ ہی طوفان اور گرج چمک جیسے موسم کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ موسمیات کے مرکز نے مقامی حکومتوں اور لوگوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اسکولوں اور کنڈرگارٹنز سے کہا گیا ہے کہ وہ طلباء اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، جبکہ سڑک پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو چوکس اور محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ موسمیات کے مرکز کے مطابق پانیوں میں کام کرنے والے یا پانی سے گزرنے والے بحری جہازوں کو بندرگاہ پر واپس آنا چاہیے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو انہیں اپنے آبی راستے تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چین میں موسم کی تین درجے کی وارننگز ہیں، جس میں نارنجی(اورنج) سب سے زیادہ شدید، اس کے بعد پیلا اور نیلا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Landslides in China چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، سات لاپتہ
یو این آئی