ETV Bharat / international

Rain in China چین نے طوفانی بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 10:15 AM IST

چین میں محکمہ موسمیات نے متعدد علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس میں جیانگ سو، شنگھائی، ژی جیانگ، آنہوئی، جیانگشی، ہنان، گوانگسی، ینان، اندرونی منگولیا اور چنگھائی کے علاقوں شامل ہے۔ China Meteorology Department forecast Rain

چین نے طوفانی بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا

بیجنگ: چین میں محکمہ موسمیات کے حکام نے پیر کے روز ملک کے کچھ حصوں میں طوفان کے ساتھ بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق پیر کی صبح سے منگل کی صبح تک، جیانگ سو، شنگھائی، ژی جیانگ، آنہوئی، جیانگشی، ہنان، گوانگسی، ینان، اندرونی منگولیا اور چنگھائی کے کچھ علاقوں میں شدید بارش یا طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق، ان علاقوں کے کچھ حصوں میں 140 ملی میٹر تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیاتی مرکز نے کہا کہ ان میں سے کچھ علاقوں میں 20 سے 60 ملی میٹر سے زیادہ فی گھنٹہ بارش کے ساتھ ہی بجلی کی چمک کے ساتھ طوفان، آندھی اور اولے جیسے شدید موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موسمیاتی مرکز نے مقامی حکومتوں اور باشندوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ جن علاقوں میں بارش کا امکان ہوتا ہے اس کے محکمہ موسمیات بلیو الرٹ جاری کرتا ہے۔ اس دوران علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ دی جاتی ہے۔ وہیں محکمہ موسمیات شدید بارشوں، طوفان، سیلاب یا ایسی قدرتی آفات سے قبل لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے یلو الرٹ جاری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Rain پاکستان میں شدید بارش کے باعث پچیس افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.