ETV Bharat / international

Covid Lockdown in China: چین کے شہر ژیان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن - چین میں کورونا کیسز

چین کے شہر ژیان میں اومیکرون BA.5.2 کے 18 نئے معاملے کی تشخیص ہونے کے بعد شہر کے کچھ حصے میں آج سے ایک ہفتے تک کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔ Covid Lockdown in China

China imposes One week Covid lockdown in Xian
چین کے شہر ژیان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 8:32 PM IST

بیجنگ: چین کے شہر ژیان نے کورونا وائرس کی وبا کے اومیکرون قسم کے نئے ورژن کے تیزی سے پھیلنے کے بعد شہر میں جزوی طور پر ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ Covid Lockdown in China اس شہر کی آبادی تقریباً 1.3 کروڑ ہے۔ مقامی انفیکشن کنٹرول آفیسر کے مطابق، پیر کو شہر میں اومیکرون BA.5.2 کے 18 نئے معاملے درج کیے گئے۔ ژیان کے حکام نے منگل کو کہا کہ شہر کے کچھ حصے آج سے ایک ہفتے تک لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔

شہر کے اہلکار ژانگ زوڈینگ کے مطابق اس عرصے کے دوران تفریح، کھیل، ثقافتی مقامات، بار، سینما، جم، لائبریریاں اور عجائب گھر بند رہیں گے۔ شادیوں سے لے کر کنونشن تک، ریسٹورنٹ میں کھانے اور بڑے اجتماعات پر پابندی رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی تمام عبادت گاہوں کو بند کر دیا گیا اور مذہبی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے علاوہ کنڈرگارٹنز، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیاں جلد شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور یونیورسٹی کیمپس بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

سی این این نے اطلاع دی ہے کہ حکام نے نو رہائشی اپارٹمنٹس کو زیادہ خطرہ والے علاقوں کے طور پر نشان زد کیا ہے۔ اہلکار نے کہا، "سات دن کے عارضی کنٹینمنٹ کا اقدام انفیکشن کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے اور کراس انفیکشن کے خطرے کو روک سکتا ہے۔" (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.