ETV Bharat / international

Ukraine Crisis: یوکرین بحران کا اصل ذمہ دارامریکہ ہی ہے، چین - امریکہ اور چین

روس میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی کا کہنا ہے کہ یوکرین بحران Ukraine Crisis کو شروع کرنے اور جنگ پر اکسانے کا اصل محرک امریکہ ہے، جس کے بعد امریکہ روس پر معاشی پابندیاں لگا رہا ہے اور یوکرین کو فوجی ساز و سامان فراہم کررہا ہے۔

روسی صدر پوتن اور چینی صدرشی
روسی صدر پوتن اور چینی صدرشی
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 6:52 PM IST

بیجنگ: امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی اور الزامات کے درمیان چین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین جنگ کا اصل ذمہ دار امریکہ ہی ہے۔

روس میں چینی سفیر نے امریکہ کو روس یوکرین جنگ کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن پوری طرح ماسکو کو کچلنا چاہتا ہے۔ سفیر ژانگ ہنہوئی نے کہا کہ امریکہ نے نیٹو کے دفاعی اتحاد کی بار بار توسیع اور ماسکو کے بجائے یوکرین کو یورپی یونین کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کرنے والی قوتوں کی حمایت کے ساتھ روس کو ایک کونے میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russian oil to China: روس چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بنا

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ یوکرین بحران Ukraine Crisis کو شروع کرنے اور جنگ پر اکسانے کا اصل محرک امریکہ ہے جو روس پر سخت پابندیاں لگا رہا ہے جب کہ یوکرین کو اسلحہ اور فوجی ساز و سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انٹرویو میں ژانگ کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات ''تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو چکے ہیں جس کی خصوصیت باہمی اعتماد کی اعلیٰ ترین سطح اور اسٹریجک اہمیت ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.