ETV Bharat / international

Chania Taiwan Tension: تائیوان کو طے کرنا ہے کہ اسے کہاں جانا ہے، چینی وزارت دفاع

چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ تائیوان انتظامیہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا صحیح ہے اور اسے جانا کہاں ہے۔ اس سے قبل تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا تھا کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ Chania Taiwan Tension

Chania Taiwan Tension: Taiwan to decide where to go says China
تائیوان کو طے کرنا ہے کہ اسے کہاں جانا ہے، چینی وزارت دفاع
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 10:51 PM IST

بیجنگ: چین کی وزارت دفاع نے کہا کہ تائیوان انتظامیہ کو فیصلہ کرنا ہے کہ کیا صحیح ہے اور اسے جانا کہاں ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کیفیئی نے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا، "اس وقت کراس اسٹریٹ کے تعلقات کو لے کر ایک بارپھر مستقبل کے لئے دو متبادل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور تائیوان کے حکام کو صحیح انتخاب کرنا چاہیے کہ اسے جانا کہاں ہے۔"Chania Taiwan Tension

چینی فوج کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے بدھ کو کہا کہ اس نے تائیوان کے قریب فوجی مشقوں کے تحت طے شدہ کاموں کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ چین کے ٹیبلائیڈ گلوبل ٹائمز کے مطابق، فوجی ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس مشق کو جاری رکھا جائے گا اور یہ تب تک نہیں رکے گی جب تک تائیوان چین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:

Taiwan China Tension: چین کا مقصد ہم پر قبضہ کرنا ہے، تائیوان

اس سے قبل تائیوانی وزیر خارجہ جوزف وو کا کہنا تھا کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقیں تائیوان پر حملے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ چین کا ارادہ خطے اور آبنائے تائیوان کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔ اس نے 4 روزہ مشقوں کو مدت ختم ہونے کے بعد بھی جاری رکھا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.