نوم پنہ: آسیان 2022 کے صدر سمدیچ ٹیکو ہن سین نے آسیان ڈے پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 'کمبوڈیا مشترکہ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے گروپوں کی مرکزیت، اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا 'آسیان کو تعاون اور باہمی مفادات کے لیے ہمارے اتحاد پر ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اپنے خطوں میں مزید خوشحالی کے لیے ہمیں ان باتوں پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتی ہیں۔' Cambodian PM says Asean Must Stand in Unity
یہ بھی پڑھیں: Xi Jinping in China-ASEAN summit: چین اور آسیان ممالک مل کر بہتر مقام بنا سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ آسیان، جنگ اور تصادم کی ضمانت نہیں دے سکتا لیکن کم از کم اس نے تعمیری بات چیت اور مشاورت کے لیے ایک کھلے فورم کے طور پر کام کیا ہے جس نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام سال 1967 میں بنائے گئے آسیان گروپ میں شامل ہیں۔'
یو این آئی