ETV Bharat / international

Burkina Faso President Removed برکینا فاسو کے صدر کو ہٹانے کا اعلان

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 1:17 PM IST

برکینا فاسو میں فوجیوں کے ایک گروپ نے پال ہنری دامیبا کو صدر کے عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا۔ آرمی کیپٹن ابراہیم ٹرور نے کہا کہ وہ برکینا فاسو کے لیے فوجی یا سویلین صدر مقرر کرنے کے لئے ملک کی تمام فورس کو بلائیں گے۔ military government in Burkina Faso

برکینا فاسو کے صدر کو ہٹانے کا اعلان
برکینا فاسو کے صدر کو ہٹانے کا اعلان

اوگاڈوگو: برکینا فاسو کے آرمی کیپٹن ابراہیم ٹرور نے صدر پال ہنری دامیبا کو ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرور نے فوجی افسران کے ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے ایک نشریاتی بیان میں آئین کو معطل کرنے کا اعلان کیا۔ announce removal of Burkina Faso President

زنہوا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ابراہیم ٹرور نے دامیبا حکومت کو تحلیل کر دیا اور رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا۔ انہوں نے ملک کی سرحدوں کو بند کرنے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی سرگرمیاں اگلے نوٹس تک معطل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

آرمی کیپٹن ابراہیم ٹرور نے کہا کہ وہ برکینا فاسو کے لیے فوجی یا سویلین صدر مقرر کرنے کے لئے ملک کی تمام فورس کو بلائیں گے۔ جمعہ کی صبح اوگاڈوگو میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔ فوجیوں نے راشٹرپتی بھون، پبلک ٹیلی ویژن اور شہر کے کچھ اسٹریٹجک مقامات تک رسائی کو روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Army takeover Burkina Faso: برکینا فاسو میں فوجی بغاوت کا خطرہ، صدر کو بنایا بندی

اس کے فوراً بعد برکینا فاسو کے صدر نے ایک بیان جاری کیا جس میں لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی گئی اور کہا کہ "امن" کی بحالی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.