برازیلیا: جنوبی برازیل کی ریاست پارانا، جو پیراگوئے سے متصل ہے نے پرندوں میں انتہائی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا کے کیسز کی نشاندہی کی وجہ سے 180 دن کی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ علاقائی حکومت نے یہ اطلاع دی ۔ منگل کو ایک بیان میں، علاقائی حکومت نے کہا، "مشتبہ انتہائی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ 5 این 1) کے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے اس بیماری سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ " اس کے پیش نظر، پرانا کے اہلکاروں نے ریاست میں کل سے آئندہ چھ مہینوں کے لئے اینیمل ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
اب تک، پرانا میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پرواز کرنے والے جنگلی پرندوں میں ایچ 5 این 1 کے سات کیسز کی نشاندہی کی ہے۔ زراعت اور سپلائی کے علاقائی وزیر نوربرٹو اورٹیگارا نے بیان میں کہا کہ حکومت کو "جہاں ممکن ہو صنعتی فارموں پر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت ہے۔" واضح رے کہ 2022 میں پرانا میں 19 ہزار سے زیادہ پولٹری فارم تھے، جب کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں اس خطے سے پولٹری کے گوشت کی برآمدات کا حجم 10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں، عالمی ادارۂ صحت نے عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ برڈ فلو تیزی سے پھیل رہا ہے جو انسانوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Avian Influenza Is Dangerous: برڈ فلو سے 48 گھنٹوں میں برندوں کی موت ہوجاتی ہے
یو این آئی