ETV Bharat / international

Bomb Threat Iran China Flight آخر کار ایرانی طیارہ کی چین میں محفوظ لینڈنگ - ایران کی ماہان ایئر

ایران سے لے کر بھارت اور چین تک خوف و ہراس پھیلانے والا ایران کا طیارہ بالآخر اپنی منزل گوانگزو میں محفوظ لینڈنگ کی ہے۔ اس سے قبل بم کی اطلاع ملنے پر اس فلائٹ کو دہلی میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ایران کی ماہان ایئر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ وقت پر گوانگزو پہنچ گیا ہے۔ Bomb Threat Iran China Flight

bomb threat Iran China Flight lands safely in China
آخر کار ایرانی طیارہ کی چین میں محفوظ لینڈنگ
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 4:15 PM IST

ایران سے لے کر بھارت اور چین تک خوف و ہراس پھیلانے والا ایران کا طیارہ ڈبلیو 581 بالآخر اپنی منزل گوانگزو میں محفوظ لینڈنگ کرلیا ہے۔ جس سے سکیورٹی اداروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس سے قبل بم کی اطلاع ملنے پر اس فلائٹ کو دہلی میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ایران کی ماہان ایئر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ وقت پر گوانگزو پہنچ گیا ہے۔ Bomb Threat Iran China Flight

ایران کی فضائی کمپنی ماہان ایئر کے مطابق مزکورہ پرواز نمبر ڈبلیو 581 نے تہران سے ٹیک آف کیا۔ جب طیارہ صبح 9 بج کر 20 منٹ پر بھارت کی فضائی حدود میں پہنچا تو پائلٹ نے دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیا کہ طیارے میں مبینہ طور پر بم موجود ہے اور پرواز دہلی میں اترنے کی اجازت چاہتا ہے۔ یہ مطالبہ سن کر دہلی ایئر ٹریفک کنٹرول فوراً ہوشیار ہو گیا۔

دہلی ائیر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر سکیورٹی ایجنسیوں اور ہندوستانی فضائیہ کو مطلع کیا۔ سکیورٹی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے فضائیہ نے اس طیارے کو دہلی میں اترنے کی اجازت نہیں دی۔ اسے دیکھ کر فضائیہ نے فوری طور پر سکھوئی طیاروں کو جودھ پور ایئربیس سے اسمبل کرنے کی ہدایت کی۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارہ دہلی میں اترنے کی کوشش کر رہا تھا اور اپنی مقررہ اونچائی سے نیچے آ رہا تھا۔ یہ دیکھ کر ایئرفورس کو فوراً الرٹ کردیا گیا۔ سکھوئی کے 2 طیاروں نے اس طیارے کو آسمان میں ہی روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bomb Report on Iranian Plane ایرانی طیارے میں بم کی اطلاع پر بھارتی فضائیہ الرٹ

دریں اثنا، موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اس طیارے کو جے پور یا چندی گڑھ میں اترنے کی اجازت دی گئی۔ لیکن پائلٹ نے ان شہروں میں لینڈ کرنے سے انکار کر دیا۔ پائلٹ دہلی میں ہی لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس عمل میں 45 منٹ تک یعنی صبح 9.20 سے 10.5 بجے تک یہ طیارہ دہلی کے آسمان پر منڈلاتا رہا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق اس دوران سکھوئی کے جیٹ طیاروں نے ایرانی مسافر طیارے کو روکے رکھا۔ بھارت کی سکیورٹی ایجنسیاں اس طیارے کو لے کر کسی قسم کا خطرہ مول لینا نہیں چاہتی تھیں۔ بالآخر یہ طیارہ کچھ دیر بعد گوانگزو کے لیے روانہ ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.