ETV Bharat / international

Rain in China چین میں بارش کے لیے بلیو الرٹ جاری

چین میں شدید بارش کی وجہ سے بلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چین کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ 'منگولیا، شیڈونگ، ژی جیانگ، چنگھائی، یوننان اور شمال مشرقی چین کے کچھ حصوں میں درمیانے درجے سے بھاری بارش متوقع ہے۔ Blue alert issues for rain in China

چین میں بارش کے لیے بلیو الرٹ جاری
چین میں بارش کے لیے بلیو الرٹ جاری
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 12:22 PM IST

بیجنگ: بہت زیادہ بارش کے پیش نظر منگل کو چین میں بلیو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ چین کے موسمیاتی مرکز نے یہ اطلاع دی ہے۔ قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق ملک میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران (آج صبح 8 بجے سے بدھ کی صبح 8 بجے تک) لیاؤننگ، شانسی، ہیبی، بیجنگ، جیانگ سو، ہوبیئی اور سچوان کے کچھ حصوں میں طوفان، گرج چمک کے ساتھ بوچھار، تیز بارش اور اولے پڑ سکتے ہیں۔ موسماتی مرکز نے کہا کہ منگولیا، چنگھائی، شیڈونگ، ژی جیانگ، یوننان اور شمال مشرقی چین کے کچھ حصوں میں درمیانے درجے سے بھاری بارش متوقع ہے۔

ملک کے ان حصوں میں 30 سے ​​60 ملی میٹر فی گھنٹہ بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان مقامات پر رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران گھروں میں رہیں اور جب کوئی ضروری کام ہو تو ہی گھر سے باہر نکلیں۔ مرکز کے مطابق، پانیوں میں کام کرنے والے یا پانی سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بندرگاہ پر واپس آنا چاہیے۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو انہیں اپنے آبی راستے تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ چین میں موسم کی تین درجے کی وارننگز ہیں، جس میں نارنجی(اورنج) سب سے زیادہ شدید، اس کے بعد پیلا اور نیلا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in China چین نے طوفانی بارش کا بلیو الرٹ جاری کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.