ETV Bharat / international

Blast at A Mosque in Mazar-e-Sharif: افغانستان کے علاقہ مزار شریف میں دھماکہ، تیس افراد ہلاک، متعدد زخمی - blast in Mazar-e-Sharif

افغانستان کے شہر مزار شریف کی ایک مسجد میں دھماکہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیس تک پہنچ گئی ہے، جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ Blast at a Mosque in Mazar-e-Sharif دو روز قبل کابل کے دو اسکولوں میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

blast at a mosque in Mazar-e-Sharif of Afghanistan
افغانستان کے علاقہ مزار شریف میں دھماکہ، پانچ افراد ہلاک متعدد زخمی
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 3:51 PM IST

Updated : Apr 21, 2022, 8:55 PM IST

افغانستان کے شہر مزار شریف کی ایک شیعہ فرقے کی مسجد میں دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے ہیں۔ خامہ پریس نے جمعرات کو صحت کے حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔اس دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ادھر دارالحکومت کابل میں آج دو دھماکے ہوئے جس میں دو بچے زخمی ہو گئے۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق آج صوبہ قندوز میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا جس میں چار شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔Blast at A Mosque in Mazar-e-Sharif

یہ بھی پڑھیں: Kabul School Attacks: عالمی برادری نے کابل میں اسکول پر حملوں کی مذمت کی

دو روز قبل دارالحکومت کے ضلع دشت برچی کے عبدالرحیم شاہد ہائی اسکول میں ایک دھماکہ ہوا جس میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے کابل کے مغربی حصے میں بھی ممتاز اسکول کی سرزمین پر ایک اور دھماکہ ہوا۔ دھماکوں کے بعد کابل کے محکمہ سیکورٹی نے چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 11 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق مغربی کابل میں ہونے والے دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد 20 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Last Updated : Apr 21, 2022, 8:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.