واشنگٹن: یوکرین کے بعض علاقوں کو روسی حصہ قرار دینے کے روسی صدر کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ پوتن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔ روسی صدر پوتن نے گزشتہ روز یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اور اس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بھی دھمکی دی۔ Biden on Russian Annexation
روسی صدر نے کہا کہ امریکہ نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کے جن علاقوں سے الحاق کیا گیا وہ اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے۔ روسی صدر کے بیان پر امریکی صدر نے اپنے رد عمل میں پوتن کو ایک لاپرواہ شخص قرار دیا اور کہا کہ پوتن ہمیں ڈرا نہیں سکتے، امریکہ اور اس کے اتحادی خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے روسی صدر کو وارننگ دی اور براہ راست پوتن کو مخاطب کرتے ہوئے انگلی کیمرے کی طرف کی۔
جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، پوتن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں،۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل نے روس کے اس الحاق کو انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
NATO on Russian occupation روس کا یوکرین میں قبضہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے خطرناک پیش رفت، نیٹو
Russia Vetoes UNSC Resolution سلامتی کونسل میں روس کے خلاف مذمتی قراراد پر ماسکو کا ویٹو
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کے روز دوسری جنگ عظیم کے آخری دنوں میں امریکہ کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال اور پھر صدیوں کے نوآبادیاتی نظام، غلاموں کی تجارت اور بھارت میں لوٹ مار کے مغربی ریکارڈوں کو نشانہ بنایا۔ اپنی تقریر میں پوتن نے امریکا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے دو مرتبہ ایٹمی ہتھیار استعمال کیے، جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کو تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ "آج بھی، انہوں نے جرمنی، جاپان، جمہوریہ کوریا اور دیگر ممالک پر واقعی قبضہ کر لیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ انہیں برابر کا اتحادی قرار دیا ہے۔ مغرب نے اپنی نوآبادیاتی پالیسی کا آغاز قرون وسطیٰ میں کیا، اور پھر غلاموں کی تجارت، امریکہ میں بھارتی قبائل کی نسل کشی، بھارت کی لوٹ مار، افریقہ کی لوٹ مار، چین کے خلاف انگلستان اور فرانس کی جنگوں کا ساتھ دیا۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)