ETV Bharat / international

Joe Biden: امریکی صدر جو بائیڈن کورونا پازیٹیو - US president latest news

امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی رہائش گاہ سے فون اور زوم کے ذریعے وائٹ ہاؤس میں اپنی طے شدہ میٹنگز میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے جو بائیڈن کے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

joe Biden
امریکی صدر جو بائیڈن
author img

By

Published : Jul 21, 2022, 9:56 PM IST

Updated : Jul 21, 2022, 10:50 PM IST

وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن Joe Biden کورونا سے متاثر پائے گئے اور انہیں وائٹ ہاؤس میں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، جہاں سے وہ اپنے سرکاری فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ 79 سالہ بائیڈن کو مکمل طور پر کوویڈ ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اور ایک بوسٹر خوراک بھی دی گئی ہے۔ خاتون اول جل بائیڈن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے کہا کہ بائیڈن کو ہلکی علامات ظاہر ہوئی تھی اور انھوں نے بیماری کی شدت کو کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ایک اینٹی وائرل دوا Paxlovid لینا شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن وائٹ ہاؤس میں الگ تھلگ رہیں گے اور اس دوران وہ اپنی تمام ذمہ داریاں پوری طرح نبھاتے رہیں گے جب تک کہ ان کی کورونا رپورٹ منفی نہیں آجاتی، جس میں سات سے آٹھ دن لگ سکتے ہیں۔

وزیراعظم ممودی کا ٹویٹ
وزیراعظم ممودی کا ٹویٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی کووڈ-19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، "کووڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے جو بائیڈن کو میری نیک تمنائیں اور ان کی اچھی صحت کے لیے دعائیں۔"

Last Updated : Jul 21, 2022, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.