ETV Bharat / international

Biden’s Address on War امریکہ، اسرائیل کی فوجی امداد میں مزید اضافہ کرے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2023, 8:40 AM IST

Updated : Oct 20, 2023, 11:57 AM IST

امریکہ کے صدرجو بائیڈن کانگریس سے اسرائیل کے لئے کم ازکم 14 بلین ڈالر کا فوجی امدادی پیکج کی درخواست کر سکتے ہیں۔ جو بائیڈن نے حماس کا موازنہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور پوتن مختلف خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن ان میں یہ بات مشترک ہے کہ یہ دونوں اپنے ہمسایہ جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔Israel Hamas War

Biden Oval Office address
Biden Oval Office address

نیویارک: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن ایک مرتبہ پھر خاموش رہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں حماس کے خلاف اسرائیل کی کارروائی کا دفاع کیا۔ جو بائیڈن نے امریکی عوام سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اور امداد پر خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ یہ تنازعات بہت دور دکھائی دیتے ہیں اور یہ پوچھنا فطری ہے کہ امریکیوں کے لیے اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟‘ ’اسرائیل اور یوکرین کی کامیابی کو یقینی بنانا امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے بہت ضروری ہے۔ اگر ہم نے یوکرین میں اقتدار اور کنٹرول کے لیے پوتن کی بھوک کو نہیں روکا تو وہ خود کو یوکرین تک محدود نہیں رکھیں گے۔‘امریکی صدر بائیڈن نے حماس گروپ کا موازنہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے کرتے ہوئے کہا کہ حماس اور پوتن مختلف خطرات کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن ان میں یہ بات مشترک ہے کہ یہ دونوں ہمسایہ جمہوریت کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں۔

  • #WATCH | US President Joe Biden says "...In recent years, too much hate has given too much oxygen fueling racism, the rise of antisemitism and Islamic phobia right here in America...I know many of you in the Muslim American community, the Arab American community, the Palestinian… pic.twitter.com/Q3RCWxwokJ

    — ANI (@ANI) October 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • #WATCH | US President Joe Biden says "The assault on Israel echoes nearly 20 months of war, tragedy, and brutality inflicted on the people of Ukraine, people that were very badly hurt since Putin launched his all-out invasion. Hamas and Putin represent different threats, but they… pic.twitter.com/QwgHQfivT3

جو بائیڈن نے کہا کہ وہ کانگریس کو فوری اپیل بھیجیں گے کہ وہ اسرائیلی فضائی دفاع کی فنڈنگ میں مدد کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آئرن ڈوم اسرائیل کے اوپر آسمان کی حفاظت کرتا رہے‘۔ جو بائیڈن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اسرائیل میں ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس وہ چیزیں موجود ہوں جن کی انھیں آج اور ہمیشہ حفاظت کے لیے ضرورت ہے۔‘ حالانکہ بائیڈن نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اضافی فنڈنگ کے لیے کتنی رقم چاہتے ہیں لیکن توقع ہے کہ وہ 100 ارب ڈالر کا مطالبہ کریں گے۔

Joe Biden to send budget request to Congress to support Israel: White House

Read @ANI Story | https://t.co/6NRb5jXwSG#JoeBiden #Israel #Congress #WhiteHouse #IsraelHamasConflict pic.twitter.com/TalaoUkJge

— ANI Digital (@ani_digital) October 20, 2023

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر قبضہ کرنا اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی: بائیڈن

امریکی صدر نے کہا کہ ’ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ امریکہ اب بھی دنیا کے لیے امید کی کرن ہے۔ بائیدن نے کہا کہ ’ہم ایک عظیم قوم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی راہ میں چھوٹی موٹی تعصب اور غصے کی سیاست کو رکاوٹ نہیں بننے دے سکتے۔‘ امریکی صدر نے خطاب میں اس بات کو دہرایا کہ امریکہ حماس اور پوتن کو جیتنے نہیں دے گا۔ دوسری جانب ریپبلکن صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے بائیڈن کو نشانہ بنایا ہے انھوں نے کہا کہ 'دنیا میں آگ لگی ہوئی ہے، امریکہ کو مضبوط قیادت کی ضرورت ہے':

بائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس کی طرف سے قید کیے گئے امریکی شہریوں کو رہا کرنے سے بڑھ کر ان کے لئے کوئی ترجیح نہیں ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے قید کیے جانے والے امریکیوں کے اہل خانہ کو بتایا ہے کہ امریکی حکومت "اپنے پیاروں کو گھر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے"۔ واضح رہے حماس نے ایک اندازے کے مطابق 200 افراد کو یرغمال بنایا ہے جن میں سے کئی امریکی باشندے ہیں۔

  • #WATCH | US President Joe Biden says "As the President, there is no higher priority for me than the safety of Americans who are hostage...In Israel, I saw people who are strong, determined, resilient, and also angry, in shock, and in deep, deep pain. I also spoke with President… pic.twitter.com/qWy3xJHE8p

Last Updated : Oct 20, 2023, 11:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.