ETV Bharat / international

New Israeli Government اسرائیل میں بنجامن نیتن یاہو نے نئے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا - اسرائیل کی نئی حکومت

بنجامن نیتن یاہو نے جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپنی نئی حکومت پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پارلیمنٹ کے 120 ارکان میں سے 63 نے نئی حکومت کے حق میں ووٹ دیا جب کہ مخالفت میں 54 ووٹ ڈالے گئے۔ New Israeli Government

Benjamin Netanyahu
بنجامن نیتن یاہو
author img

By

Published : Dec 29, 2022, 9:12 PM IST

یروشلم: بنجامن نیتن یاہو نے جمعرات کو چھٹی مرتبہ اسرائیل کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا، جو یہودی ریاست کی دائیں بازو کی حکومت کی قیادت کر رہے ہیں۔ 73 سالہ نیتن یاہو کو 120 رکنی کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں 63 قانون سازوں کی حمایت حاصل رہی جبکہ 54 قانون سازوں نے ان کی حکومت کے خلاف ووٹ دیا۔ نیتن یاہو کی پارٹی نے دائیں بازو کے اتحادی پارٹنر کے طور پر یکم نومبر کو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔New Israeli Government

بنجامن نیتن یاہو اپنی چھٹی حکومت کے قیام کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر واپس آئے ہیں۔ جو کہ بہت سے دائیں بازو کے اتحادیوں پر مشتمل ہے۔ تجزیہ کار اسے ملکی تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت قرار دے رہے ہیں۔ مبصرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کا دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے سربراہ کے طور پر اقتدار میں واپسی فلسطینیوں کے ساتھ تصادم کے خطرے کو بڑھا دے گا اور اسرائیل کو امریکہ اور یہودی امریکی کمیونٹی سمیت اس کے قریب ترین حامیوں کے ساتھ تصادم کے راستے پر ڈال دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Formation of New Govt نیتن یاہو نے سیاسی اتحاد تشکیل دیتے ہوئے نئی حکومت بنانے کا اعلان کیا

واضح رہے کہ 73 سالہ نیتن یاہو عدالت میں بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں اسرائیل کی تاریخ میں سب سے طویل مدت تک وزیر اعظم رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں 2009 سے 2021 تک 12 سال اور 90 کی دہائی کے آخر میں 3 سال 1996-1999 کا عرصہ بھی شامل ہے۔ انہیں 2021 میں نفتالی بینیٹ اور یائر لاپید کی سربراہی میں بائیں بازو اور اعتدال پسند جماعتوں سمیت عرب جماعتوں کے اتحاد نے اقتدار سے بے دخل کر دیا تھا، تاہم انہیں اقتدار میں واپس آنے میں زیادہ دیر نہیں لگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.