برسلز:بیلجیئم دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے منکی پوکس سے متاثرہ افراد کے لیے تین ہفتوں تک قرنطینہ میں رہنا لازمی قرار دیا ہے۔ حکام نے کہا کہ لوگوں کو منکی پوکس کی علامات دکھائی دینے پر انہیں فوری طور پر اسپتال جانا چاہیے۔ Monkeypox Quarantine Compulsory in Belgium
انہوں نے ایک رپورٹ بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر مریضوں میں بیماری کی تشخیص ہوتی ہے، تو انہیں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 21 دن کے لیے قرنطین ہوناچاہئے۔ بیلجیئم میں اب تک منکی پوکس کے چار کیسز درج ہوئے ہیں، یہ سبھی ایک فیسٹیول سے متعلق ہیں جو اس ماہ کے شروع میں اینٹورپ شہر میں ہوا تھا۔
- یہ بھی پڑھیں : Monkeypox Virus Cases: برطانیہ میں منکی پوکس کے کیسز بڑھ سکتے ہیں، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ
یو این آئی