ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: شیخ حسینہ چوتھی بار سنبھالیں گی اقتدار کی باگ ڈور

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 11, 2024, 12:23 PM IST

Sheikh Hasina 4th Time PM of Bangladesh: بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں عوامی لیگ کی زبردست جیت کے بعد پارٹی کی سربراہ شیخ حسینہ چوتھی بار ملک کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے جارہی ہیں۔

Bangladesh: Sheikh Hasina will take the reins of power for the fourth time

ڈھاکہ: شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں حال ہی میں ہوئے عام انتخابات میں عوامی لیگ کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے ساتھ چوتھی بار ملک کے اقتدار کی باگ ڈور سنبھالیں گی۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ یہ شیخ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت کار ہوگی۔

کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے شیخ حسینہ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ اس سے قبل شیخ حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ اسپیکر شیریں شرمین چوہدری نے تمام اراکین پارلیمان کوحلف دلایا۔ تقریب میں منتخب آزاد ارکان اسمبلی اور دیگر جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی حلف اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی اور ممتا بنرجی نے شیخ حسینہ کو پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی

واضح رہے کہ عام انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے پارلیمنٹ کی 298 نشستوں میں سے 225 نشستیں حاصل کی تھیں۔ ان میں سے عوامی لیگ نے تنہا 222 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اتوار کو بنگلہ دیش میں کچھ پرتشدد واقعات اور اہم اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے بائیکاٹ کے درمیان ووٹنگ ہوئی تھی۔بنگلہ دیش میں 1991 میں جمہوریت کی بحالی کے بعد ایسا دوسری مرتبہ ہوا کے اتنی کم پولنگ ہوئی ۔ عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ گوپال گنج-3 حلقہ سے آٹھویں بار پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.