ETV Bharat / international

Sheikh Hasina Visits Ajmer Dargah بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی

شیخ حسینہ نے آج مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کی زیارت کی۔ وزیر اعظم حسینہ اپنے وفد کے ساتھ درگاہ پہنچی۔ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔Sheikh Hasina Visits Ajmer Dargah

Sheikh Hasina Visits Ajmer Dargah
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 5:11 PM IST

Updated : Sep 8, 2022, 7:10 PM IST

اجمیر: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے آج مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کی زیارت کی۔ وزیر اعظم حسینہ اپنے وفد کے ساتھ درگاہ پہنچی۔ خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہوں نے درگاہ میں آستانہ شریف پر مخملی چادر اور عقیدت کے پھول پیش کئے۔Sheikh Hasina Visits Ajmer Dargah

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ نے اجمیر درگاہ کی زیارت کی

اس موقع پر حسینہ نے دونوں ملکوں میں امن وامان کی دعا کی۔ حسینہ نے اجمیر کے دورے کے درمیان شہر میں سخت حفاظت کے انتظام کیے گئے اور جگہ جگہ پولیس تعینات کیے گئے۔ ان کی دورے کے وقت درگاہ میں آنا جانا بند کر دیا گیا تھا اور کچھ ہی لوگوں کو اندر آنے کی اجازت دی گئی۔ اس درمیان سڑک سے نکلنے والی گلیوں کو بھی نقل و حمل کے لیے ڈائیورٹ کر دیا گیا تھا۔

شیخ حسینہ کا قافلہ صبح 10 بجے جے پور ایئرپورٹ سے اجمیر کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جے پور سے اجمیر تک وی وی آئی پی سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ راستے میں آنے والے اسکول اور دیگر ادارے بھی بند کر دیے گئے تھے۔ مین روڈ پر کھلنے والی تمام گلیوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات تھے اور لوگوں کی آمد و رفت روک دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: India On Bangladesh بھارت بنگلہ دیش جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر بات چیت شروع کریں گے

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ بھارت کے دورہ پر ہیں۔ بھارت اور بنگلہ دیش نے علاقائی اور عالمی جغرافیائی سیاسی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی معیشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ سرحد پر تجارتی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی آئی پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کا آج فیصلہ کیا ہے۔ India Bangladesh Relations

Last Updated : Sep 8, 2022, 7:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.