میلبورن: آسٹریلیا میں ایک طالبہ کو پیغمبر محمدﷺ کی توہین پر مبنی فلم دیکھنے پر مجبور کیا گیا۔ آسٹریلیا میں ایک ٹیچر نے توہین آمیز ویڈیو دکھائی اور جب طالبہ نے استاد کو اس سے روکنے کی کوشش کی اور جو تجویز کی گئی تھی اس سے انکار کیا تو استاد نے اس کی بات کو نظر انداز کر دیا۔ اس طرح کی خبر الجزیرہ نے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس طالبہ کی والدہ نے فیس بک پر ایک پوسٹ شائع کی اور اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ استاد کا اہانت آمیز کارٹون فلم دکھانے پر اصرار کرنا ان کی بیٹی کے ذہنی صدمے کا باعث بنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری بیٹی نے اس فلم پر ناراضگی ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے استاد نے اسے نظر انداز کردیا اور فلم دکھاتی رہی اور مجبوراً میری بیٹی کو اسکول میں وہ کلپ دیکھنی پڑی۔ Muslim student Forced To Watch Derogatory Cartoon
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ اس کلپ کو دیکھنا میری بیٹی اور میرے خاندان کے جذبات کو تکلیف دہ طریقے سے متاثر کیا اور ہمیں ذہنی اور جذباتی چوٹ لگی ہے۔ Australian School insult Prophet ہم مسلمان ہیں اور ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق کسی غلط چیز کو برداشت نہیں کر سکتے۔ اس لڑکی کی ماں نے رسمی معافی مانگنے اور اسکول میں اس قسم کی سرگرمیوں کی وجوہات پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔