ETV Bharat / international

Quad Summit 2023 سڈنی میں کواڈ لیڈرز سمٹ چوبیس مئی کو منعقد ہوگا - سڈنی میں کواڈ سمٹ

آسٹریلیا 24 مئی کو سڈنی میں کواڈ لیڈرز سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل یہ سربراہی اجلاس مئی 2022 میں ٹوکیو میں منعقد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ کواڈ چار ممالک بھارت، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کا گروپ ہے۔ Quad Summit in Sydney

سڈنی میں کواڈ لیڈرز سمٹ چوبیس مئی کو منعقد ہوگا

author img

By

Published : Apr 26, 2023, 11:00 AM IST

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ لیڈرز سمٹ کا انعقاد 24 مئی کو ہوگا اور اس دوران آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کواڈ کے اپنے تمام ہم منصبوں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ آسٹریلیا پہلی بار کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ سربراہی اجلاس مئی 2022 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا تھا۔ کواڈ لیڈروں کا یہ تیسرا ذاتی سربراہی اجلاس ہوگا۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بھی کواڈ لیڈرس سمٹ میں شریک ہوں گے۔

انتھونی البنیزاس معاملے پر پہلے ہی وزیر اعظم مودی، وزیر اعظم کشیدا اور صدر بائیڈن سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کواڈ ہند-بحرالکاہل خطے میں استحکام، لچک اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم چار ممالک کی ایک سفارتی شراکت داری ہے ۔ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا، بھارت ، جاپان اور امریکہ ایک ایسے علاقے کے لیے ایک وژن مشترک کرتے ہیں جو تسلیم شدہ ضابطوں اور معیارات کے تحت چلائے جائیں، جہاں ہم سب تعاون، تجارت اور ترقی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Quad FM Meeting in India نئی دہلی میں کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

کواڈ پارٹنرز مشترکہ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عملی اقدام کر رہے ہیں، جن میں علاقائی ہیلتھ سکیورٹی میں اصلاح ، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا، کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنا، صاف ستھری توانائی سے متعلق اختراعات کو فروغ دینا اور سپلائی چین میں لچک پیدا کرنا شامل ہیں۔ اس سال، کواڈ پارٹنرز جی20 (بھارت)، جی7 (جاپان) اور ایپیک (امریکہ) کی میزبانی کے ذریعہ ہند-بحرالکاہل میں ایک مضبوط قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.