ETV Bharat / international

Aung San Suu Kyi Sentenced آنگ سان سوچی اور ان کے سابق اقتصادی مشیر کو تین سال قید کی سزا - میانمار کے سرکاری راز ایکٹ

فوج کے زیر اقتدار میانمار کی ایک عدالت نے معزول رہنما آنگ سان سوچی اور ان کے سابق اقتصادی مشیر آسٹریلوی سین ٹرنل کو تین برس قید کی سزا سنا دی۔ Aung San Suu Kyi sentenced

Aung San Suu Kyi and her former Australian economist sentenced to 3 years in jail
آنگ سان سوچی اور ان کے سابق اقتصادی مشیر کو تین سال قید کی سزا
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 3:37 PM IST

فوج کے زیر اقتدار میانمار کی ایک عدالت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی اور ان کے سابق اقتصادی مشیر آسٹریلوی سین ٹرنل کو میانمار کے سرکاری راز ایکٹ کی خلاف ورزی میں مجرم قرار دیا اور دونوں کو تین سال قید کی سزا سنائی۔ ان کی کابینہ کے تین دیگر ارکان کو بھی قصوروار پایا گیا ہے جن میں سے ہر ایک کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ Aung San Suu Kyi sentenced

ٹرنل، سڈنی کی میکوری یونیورسٹی میں معاشیات کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، سوچی کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں، جنہیں دارالحکومت نیپیتاو میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب یکم فروری 2021 کو فوج کے ذریعے ان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا۔ وہ تقریباً 20 ماہ سے حراست میں ہیں۔ وہ حراست میں لیے جانے سے ایک ماہ قبل سوچی کے خصوصی مشیر کے طور پر نیا عہدہ سنبھالنے کے لیے آسٹریلیا سے واپس میانمار پہنچے تھے۔ سین ٹرنل پر امیگریشن کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام لگایا گیا ہے جس کے لیے انہیں 5 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Myanmar Court Sentences Aung San Suu Kyi: میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کو مزید تین برس قید کی سزا

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو پہلے ہی مختلف مقدمات میں کم از کم 23 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جن میں زیادہ تر بدعنوانی کے الزامات سے متعلق ہیں تاہم وہ اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.