ETV Bharat / international

پاکستان: پولیس کی گاڑی پر حملہ، پانچ ہلاک، 14 زخمی

IED Blast in Pakistan: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنا کر آئی ای ڈی دھماکہ کیا گیا ہے۔ اس دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جب کہ ایک درجن سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 8, 2024, 2:05 PM IST

Pakistan: Attack on police vehicle, 5 killed, 14 injured

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پیر کو پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناکر کئے گئے بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور تقریباً 14 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اور پولیس حکام نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق آج صبح صوبے کے ضلع باجوڑ میں ایک پولیس ٹرک کو امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار ضلع میں پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری امدادی ٹیم کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کسی گروپ یا فرد نے دھماکے کی ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 2014 کے بعد اس سال سب سے زیادہ خودکش حملے ہوئے

واضح رہے نومبر 2023 میں پاکستان میں بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پسنی اور اور ماڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 14 فوجی جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.