ETV Bharat / international

Attack on military vehicles in Burkina Faso: برکینا فاسو میں فوجی گاڑیوں پر حملہ، 15 فوجی ہلاک - برکینا فاسو میں پندرہ فوجی ہلاک

برکینا فاسو میں دو فوجی گاڑیاں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں، جس میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے۔ Attack on military vehicles in Burkina Faso

برکینا فاسو میں فوجی گاڑیوں پر حملہ، 15 فوجی ہلاک

author img

By

Published : Aug 12, 2022, 1:29 PM IST

برکینا فاسو: برکینا فاسو میں دو فوجی گاڑیاں یکے بعد دیگرے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئیں، جس میں 15 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجیوں کی گاڑی، سینٹر۔نورڈ کے علاقے میں بورزانگا۔دژیبو کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ واقعے کے بعد علاقے کی طرف روانہ ہونے والی ایک اور فوجی گاڑی بھی اسی علاقے میں بارودی سرنگ سے جا ٹکرائی۔دونوں واقعات میں 15 فوجی ہلاک ا ور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ Fifteen soldiers killed in Burkina Faso

یہ بھی پڑھیں: Mali Terror Attack: مالی میں دہشت گرد حملہ، 42 فوجی ہلاک

واضح رہے کہ ہمسایہ ملک مالی میں سرگرم القائدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد گروپ 2015 سے ایک تواتر کے ساتھ برکینا فاسو کے شمال اور مشرق میں حملے کر رہے ہیں۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے دسمبر 2021 تک دہشت گرد گروپوں کے حملوں میں 600 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.