ETV Bharat / international

Militant Attack in Balochistan پاکستان کے بلوچستان میں فوجی چوکی پر حملہ، تین فوجی ہلاک

author img

By

Published : May 21, 2023, 10:33 AM IST

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں ایک فوجی چوکی پر حملہ ہوا س میں تین فوجی ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے کیا۔ attack on military post in Balochistan

پاکستان کے بلوچستان میں فوجی چوکی پر حملہ، تین فوجی ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا ہے جس میں تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی اخبار ڈان نے فوج کی میڈیا امور کی شاخ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ حملہ ہفتہ کو بلوچستان کے علاقے زرگن میں ہوا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے جس فوجی چوکی پر حملہ کیا، اسے حال ہی میں کوئلے کی کانوں کو نشانہ بنانے والے جبری وصولی کی کوششوں کی تحقیقات میں مدد کے لیے' قائم کیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک دہشت گرد اور تین پاکستانی فوجی مارے گئے۔ پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2023 میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 3 عسکریت پسند مارے گئے تھے جبکہ پاک فوج کے 6 جوان بھی ہلاک ہو گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 4 مئی 2023 کو شمالی وزیرستان کے ضلع دردونی میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کے بعد 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 2 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران فوج کے 6 جوان ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Army in Pakistan جنوب مغربی پاکستان میں فوج پر حملہ ناکام، پانچ عسکریت پسند ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.