ETV Bharat / international

Attack on Imran Khan عمران خان پر قاتلانہ حملہ، صدر پاکستان نے بھی فوری رپورٹ طلب کر لی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سابق وزیر اعظم پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران مسلح شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنٹینر پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔Attack on Imran Khan

Imran Khan shot at 3-4 times in long march
عمران خان پر قاتلانہ حملہ،
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 8:04 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صدر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کو بزدلانہ اور مکر و فریب سے پُر قرار دیتے ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے سابق بہادر وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ افسوسناک واقعے پر حکام بالا سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، واقعے کے دوران جاں بحق ہونے والے سیاسی کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔

صدر پاکستان کا ٹویٹ
صدر پاکستان کا ٹویٹ

صدر علوی نے کہا کہ عمران خان کے قاتلانہ حملے میں بچ جانے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، یہ حملہ افسوسناک، تشویشناک، مکرو فریب سے پُر اور بزدلانہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان ٹانگ میں چند گولیاں لگنے سے زخمی ہیں، امید ہے کہ عمران خان کی حالت نازک نہیں ہے، اللہ تعالیٰ ان کو اور تمام زخمیوں کو صحت عطا فرمائے۔ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے۔ فائرنگ کے وقت قافلہ ظفر علی خان چوک کے قریب پہنچا تھا۔ کارکنان عمران خان کو ہاتھوں میں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لے کر روانہ ہوئے۔

سابق وزیر اعظم پر وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے دوران مسلح شخص کی جانب سے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنٹینر پر دیگر راہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پاکستا تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں یاسمین راشد نے بتایا کہ الحمدللہ عمران خان کی صحت بہتر ہے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان پر فائرنگ کرنے والے دو حملہ آور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Firing in Imran Khan Long March لانگ مارچ میں فائرنگ سے عمران خان زخمی، وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی

واضح رہے کہ آج وزیرآباد میں حقیقی آزادی مارچ میں کنٹینر کے قریب فائرنگ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔فائرنگ کے بعد مارچ میں بھگدڑ مچی اور کینٹینر پر موجود رہنما بھی گھبرا گئے، فائرنگ کے بعد کارکنان عمران خان کو ہاتھوں اٹھا کر کنٹینر سے گاڑی میں لیکر روانہ ہوئے۔ ٹانگ پر گولی لگنے کے باوجود عمران خان نے مسکراتے ہوئے کارکنوں کو ہاتھ ہلایا اور گاڑی میں سوار ہوکر لاہور کی جانب روانہ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.