ETV Bharat / international

US Shooting سال نو کے آغاز پر امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد ہلاک - فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے

امریکہ میں نئے سال کے آغاز پر فائرنگ کے واقعہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔Shooting In US

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 6:30 PM IST

فلوریڈا:امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما میں سال نو کے آغاز پر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے۔ فلوریڈا میں پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح ایک مسلح حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔Three Killed 13 Injured in US Shooting

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اتوار کی صبح ساڑھے چار بجے فائرنگ کے واقعے کی خبر ملی جس پر انہیں جائے واردات پر ڈاونتا ہیرس اور عبدالحکیم وان کروسکی نامی دو اشخاص کی نعشیں ملیں۔ اس واقعے سے چند گھنٹے کے بعد ریاست الاباما میں بھی ایک مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک اور نو زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shooting Incidents in US ایک روز میں فائرنگ کے نو واقعات، امریکی شہر مرڈر کیپیٹل قرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.