ETV Bharat / international

Nigeria Boat capsizes نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک - نائیجیریا کشتی حادثہ

نائجیریا کے انامبرا صوبے میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی میں تقریبا 85 افراد سوار تھے۔ Boat capsizes in Anambra

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 10:11 AM IST

ابوجا: نائجیریا کے انامبرا صوبے میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر محمدو بوہاری نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کشتی الٹنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی اداروں نے جمعہ کو سرکاری طور پر سانحہ میں مرنے والوں کی تعداد کی اطلاع دی تھی اور غم کا اظہار کیا تھا۔ بیان کے مطابق علاقہ میں سیلاب کے بعد جمعہ کے روز انامبرا صوبے کے اوگبارو علاقے میں 85 افراد کو لے کر جارہی ایک مسافر کشتی الٹ گئی۔ Boat capsizes in Nigeria

مقامی میڈیا نے نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے ساؤتھ ایسٹ ریجن کوآرڈینیٹر تھکمان تنیمو کے حوالے سے بتایا کہ سیلاب کے علاوہ دیگر وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس واقعے کے بعد، نائیجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی اوراین ای ایم اے نے انامبرا صوبے میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Boat Sinks in Brazil شمالی برازیل میں کشتی الٹنے سے چودہ افراد ہلاک

بوہاری نے کہا کہ انہوں نے دیگر ریسکیو اور ریلیف ایجنسیوں کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ سرکاری اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی ٹرانسپورٹ گھاٹوں پر حفاظتی پروٹوکول کو چیک کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.