ETV Bharat / international

Russia Ukraine War روس نے گزشتہ روز 81 میزائلیں داغیں، یوکرین کا دعویٰ - روس نے یوکرین پر میزائل داغے

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ گزشتہ نو مارچ کو روسی فوج نے یوکرین کے مختلف شہروں پر ہوائی حملے کئے۔ جس میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے گزشتہ روز 81 میزائلیں داغیں جو کئی ہفتے میں کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔ russia fired missiles at Ukraine

روسی ہوائی حملے میں کم از کم نو لوگوں کی موت

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 10:29 AM IST

کیف: روسی فوج نے جمعرات کو یوکرین کے مختلف شہروں پر حملے کئے ۔ حملے کی زد میں آنے سے کم از کم نو لوگوں کی موت ہو گئی اور پورے یوروپ کے سب سے بڑے ایٹمی پلانٹ کی بجلی کانظام میں خلل پڑنے کی وجہ سے پورے شہر میں اندھیرا ہو گیا۔ ان ہوائی حملوں نے شمال میںخار کیف کے جنوب میں او ڈیسا مغرب میں جائٹامرتک کے شہروں کو متاثر کیا ۔ ان حملوں میں خارکیف اور اوڈیسا میں عمارتوں اور بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا، کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی ۔ دارالحکومت کیف پر بھی حملے کی اطلاع ہے۔ یوکرین نے جاری بیان میں کہا کہ روس نے 81میزائلیں داغیں، جو کئی ہفتے میں کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ ہے ۔

یوکرین کی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے کامیابی کے ساتھ 34کروز میزائلوں کو ہوا میں مار گرایااور ایران میں تعمیر آٹھ شہید ڈرون میں سے چار کو تباہ کر دیا۔ گورنر مکسم کوجیتسکی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ آج کے حملے میں ایک راکٹ گھر میں گرنے سے مغربی یوکرین کے کلیو میں کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ۔ یوکرین کے صدر کے چیف آف اسٹاف انڈری ارمک نے کہا کہ روسی گولہ باری میں شمالی شہر کھیر سان میں تین لوگوں کی موت ہو گئی، جہاں ایک عوامی بس اسٹاپ بھی حملے میں تباہ ہو گیا ۔ گورنر سیرہی لیساک کے مطابق ، نیپراپیٹروس علاقے میں ڈرون اور میزائل حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں: One Year of Ukraine War: یوکرین پر روسی حملے کے ایک برس مکمل، جنگ آخر شروع کیوں ہوئی؟

نیو کلئر پاور آپریٹر اینر گو آٹم نے کہا کہ جاپوریجیا پلانٹ میں حملے کا مطلب ہے کہ یہاں سے دی جانے والی بجلی کی فراہمی کی سہولیات اور یوکرینی بجلی کے انتظام کے درمیان آخری کاٹنا ہے۔ ایک سال پہلے روس کے ذریعے اسے اپنے قبضے میں لینے کے بعد یہ پلانٹ چھٹی بار ڈیژل جنریٹر سے چل رہا ہے ، جس کی فراہمی کم از کم 10دنوں تک کے لئے کافی ہے ۔ انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی ای اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے پلانٹ کی حفاظت کے لئے پر عزم رہنے کا مطالبہ کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.